ETV Bharat / state

Road Accident جھارکھنڈ میں سڑک حادثے میں پانچ افراد کی موت - ملک بھر میں سڑک حادثات

ریاست جھارکھنڈ کے دیوگھر ضلع میں ایک سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

road accident
road accident
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 24, 2023, 11:00 AM IST

رانچی: جھارکھنڈ میں دیوگھر ضلع کے چترا تھانہ علاقے میں سکٹیہ اجے بیراج کے قریب آج صبح ایک گاڑی الٹنے سے پانچ افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ پانچ لوگوں کی موت اس وقت ہوئی جب ان کی بولیرو بے قابو ہو کر سکٹیہ نہر میں گر گئی۔

Road Accident
Road Accident

ذرائع نے بتایا کہ چترا تھانہ علاقہ کے آسنسول گاؤں کے رہنے والے منوج چودھری نے اپنی بیٹی کو رخصت کیا تھا اور بیٹی اور داماد کو گرڈیہ ضلع کے ساکھون گاؤں جانا تھا، لیکن نہر میں ڈوبنے کی وجہ سے ان کی موت ہو گئی۔ ایک ہی خاندان کی بیٹی، داماد، پوتا، پوتی اور ڈرائیور کی موت ہوگئی۔ چترا پولیس اسٹیشن کے انچارج راجیو کمار اور دیگر مقامی گاؤں والوں نے تمام لاشوں کو پانی سے نکال لیا ہے۔

Road Accident
Road Accident

مزید پڑھیں: جموں میں ٹرک کھائی میں گرا، چار افراد ہلاک

واضح رہے کہ ملک بھر میں درجنوں افراد سڑک حادثات میں ہلاکت کا شکار ہوتے ہیں۔ سڑک حادثات عموما تیز رفتاری، لاپرواہی اور نشہ کی حالت میں گاڑیاں چلانے کے باعث پیش آتے ہیں۔ حالانکہ حکومت کی جانب سے آئے دن سڑک حادثات سے بچنے کے لئے مہم چلائی جاتی ہے اور لوگوں میں شعور بیدار کیا جاتا ہے۔ لیکن سڑک حادثات میں کمی کے بجائے اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے جو انتہائی باعث تشویش ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.