ETV Bharat / state

رام گڑھ: بس اور کار کی شدید ٹکر، 3 افراد کی ہلاکت کا خدشہ

author img

By

Published : Sep 15, 2021, 1:49 PM IST

رام گڑھ میں واقع راجرپہ کے قریب بس اور کار کے درمیان تصادم ہوا جس کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ 3 افراد کے زندہ جلنے کا خدشہ ہے۔

رام گڑھ: بس اور کار کے درمیان تصادم، 3 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر

ریاست جھارکھنڈ کے رام گڑھ ضلع کے راجراپہ تھانہ علاقے میں ایک بس اور کار کے درمیان تصادم ہو گیا۔ بدھ کو ہونے والے اس خوفناک تصادم میں بس کار سے ٹکرا گئی۔ جس کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں بہت سے لوگ گاڑیوں میں پھنس گئے۔

خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ گاڑی میں 3 افراد سوار تھے جو زندہ جل گئے۔ مرکزی وزیر ارجن منڈا نے حادثے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

خبر کے مطابق آج صبح (15 ستمبر) بس دھن آباد سے رام گڑھ جا رہی تھی جبکہ کار رام گڑھ سے بوکارو کی جانب جا رہی تھی۔ تبھی راجرپہ تھانہ علاقے کے قریب دونوں کے درمیان تصادم ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: مہاراشٹر: امراؤتی میں کشتی حادثہ، متعدد ہلاک

حادثے کے بعد جہاں بس میں سوار مسافروں کو جلدی میں باہر نکالا گیا وہیں کار میں موجود لوگوں کو وہاں سے نکلنے کا موقع بھی نہیں ملا۔ اس دوران دونوں گاڑیوں میں زبردست آگ بھڑک اٹھی۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ گاڑی میں 3 افراد سوار تھے جن میں سے سبھی کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے کرین کی مدد سے موقع پر پہنچ کر دونوں گاڑیوں کو سڑک سے ہٹایا۔ کچھ مقامی لوگوں کے مطابق گاڑی میں 5 افراد سوار تھے جبکہ کچھ لوگوں نے تین بتایا ہے۔ پولیس کے مطابق مرنے والوں کی اصل تعداد لاش برآمد ہونے کے بعد ہی معلوم ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.