ETV Bharat / state

FIR on Fake Office of ETV: ای ٹی وی کے فرضی دفتر کے خلاف ایف آئی آر درج

جمشید پور کے پرسوڈیہ میں 'ای ٹی وی' کا فرضی دفتر کھولنے پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پولیس کو شکایت ملنے کے بعد وہاں سے ای ٹی وی کا بینر ہٹا کر دوسرے چینل کا بینر لگا دیا گیا۔ FIR Against Misuse of ETV Logo

FIR Against Misuse of ETV Logo
ای ٹی وی لوگو کا بیجا استعمال
author img

By

Published : Jul 30, 2022, 4:36 PM IST

جمشید پور: جھارکھنڈ کے جمشید پور کے پرسوڈیہ تھانہ علاقے میں ملک کے مشہور میڈیا ادارے ای ٹی وی کے لوگو کا استعمال کر کے ایک دکان کے سامنے بڑا بینر لگانے والے شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ متعلقہ دکاندار پر آئی پی سی کی دفعہ 420 اور کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔ گذشتہ دنوں راکیش ساہو نام کے شخص کی پراپرٹی کے سامنے 'ای ٹی وی' کا بینر لگایا گیا تھا۔ جب عام لوگوں کی نظر پڑی تو یہ اطلاع ای ٹی وی ادارے سے وابستہ نامہ نگاروں کو دی گئی۔ تب تک یہ تصویر وائرل ہو چکی تھی۔ ETV Fake Office News

ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے جب اس کی جانچ کی تو وائرل تصویر درست ثابت ہوئی۔ حیدرآباد میں واقع ای ٹی وی کے ہیڈ آفس کو اس کی اطلاع ملی تو جمشید پور کے ایس ایس پی کو فوراً اطلاع دی گئی۔ اس وقت جمشید پور کے ایس ایس پی ایم تمل وانن تھے لیکن اس دوران ان کا ٹرانسفر ہوگیا۔ ان کی جگہ آئے ایس ایس پی پربھات کمار نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا۔ اس معاملے میں پرسوڈیہ تھانے میں ایف آئی آر(مقدمہ نمبر 151/2022) درج کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جس پراپرٹی کے سامنے ای ٹی وی کا بینر لگایا گیا تھا وہاں ایک بورڈ ہے جس پر 'انٹرنیشنل اسمبلی آف ہیومن رائٹس کے کولہن صدر' لکھا ہوا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ ایف آئی آر درج ہونے سے پہلے جب پولس ٹیم پہنچی تو اس شخص نے ای ٹی وی کا بینر ہٹا دیا۔ فی الحال اسی پراپرٹی کے سامنے اب دوسرے چینل کا بینر لگا ہوا ہے۔

نوٹ: ملک کی تمام ریاستوں کے دارالحکومت میں ای ٹی وی بھارت کا اپنا بیورو آفس ہے۔ اس کے علاوہ ریاست کے کسی بھی ضلع میں کوئی دفتر نہیں ہے۔ ہمارے ہر ضلع میں نامہ نگار موجود ہیں۔ قارئین سب سے گزارش ہے کہ اس طرح کے لگائے گئے پوسٹرز پر بھروسہ نہ کریں۔ کسی بھی قسم کی جانکاری کے لیے آپ ہمارے بیورو آفس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ ای ٹی وی ملک کی سب سے بڑی میڈیا کمپنی ہے، جو سماجی نظام میں عام آدمی کی آواز ہے۔ ہم کسی بھی قسم کی فرنچائزی نہیں دیتے۔ آپ سبھی اس بات کا دھیان رکھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.