ETV Bharat / state

Dumri By election 2023 ڈمری ضمنی انتخاب 2023، اویسی تشہیر کیلئے رانچی پہنچے، نوح تشدد پر کہی یہ بات - عبد المبین رضوی کے پرچار میں رانچی پہنچے اویسی

اسدالدین اویسی جھارکھنڈ کے ڈمری ضمنی انتخاب میں اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار محمد عبدالمبین رضوی کی تشہیر کرنے رانچی پہنچے، جہاں انہوں نے ایل پی جی کی قیمتوں میں 200 روپے کی تخفیف کو ناکافی قرار دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے تشدد نوح پر بھی اپنی رائے دی۔۔۔ پوری خبر پڑھیں۔ Asaduddin Owaisi Reaches Ranchi Jharkhand

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 30, 2023, 8:39 AM IST

Updated : Aug 30, 2023, 9:11 AM IST

ڈمری ضمنی انتخاب میں تشہیر کیلئے اویسی رانچی پہنچے

رانچی: اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی جھارکھنڈ کے ڈمری ضمنی انتخاب 2023 میں اپنے امیدوار کی تشہیر کے لیے رانچی پہنچے۔ دیر شام رانچی پہنچنے کے بعد ہوائی اڈے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے ایل پی جی کی قیمت میں کی گئی تخفیف ناکافی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے نوح پر تشدد کے بارے میں بھی بات کی۔

اسد الدین اویسی نے رانچی پہنچتے ہی مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں کی گئی تخفیف ناکافی ہے۔ اس کی قیمت اب بھی غریبوں کی پہنچ سے باہر ہے۔ رکھشا بندھن کے موقعے پر بھارتیہ جنتا پارٹی بہنوں کو تحفہ دینے کی بات کرتی ہے لیکن آج بھی ملک میں کئی ایسی بہنیں ہیں جو موجودہ قیمت پر بھی گیس سلنڈر خریدنے سے قاصر ہیں۔

دوسری جانب اویسی نے ہریانہ کے نوح میں تشدد کے بارے میں کہا کہ ہریانہ کی بی جے پی حکومت کی طرف سے کی گئی کارروائی سے مسلمان متاثر ہوئے ہیں۔ بلڈوزر سے گرائے گئے گھروں میں زیادہ تر مسلمانوں کے گھر اور دکانیں تھیں، جب کہ پورے تشدد کا کلیدی ملزم، اس کا ویڈیو وائرل ہونے کے باوجود حکومت نے اب تک کوئی مناسب کارروائی نہیں کی۔

مزید پڑھیں: Owaisi Delhi Residence Attacked آج مسلمانوں کے گھروں پر بلڈوزر اور ایم پی کے گھر پر پتھراو کیا جارہا ہے: اویسی

بی جے پی کی بی ٹیم کہے جانے پر اسد الدین اویسی نے جواب دیا کہ یہ ان کی گھسی پٹی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ میں ایسے بہت سے اسمبلی حلقے ہیں جہاں اے آئی ایم آئی ایم پارٹی کے امیدوار کھڑے نہیں ہوئے، لیکن وہاں بھی بی جے پی نے کامیابی حاصل کی۔ جے ایم ایم اور کانگریس کے پاس اس سوال کا جواب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے آئی ایم آئی ایم اپنی طاقت کے بل بوتے پر الیکشن لڑتی ہے اور اپنے زور پر کامیابی حاصل کرتی ہے۔

وہیں اس موقعے پر اسد الدین اویسی کے ساتھ موجود ان پارٹی کے امیدوار محمد عبدالمبین رضوی نے بھی جھارکھنڈ حکومت کو نشانہ بنایا اور کہا کہ جھارکھنڈ مکتی مورچہ اور کانگریس کے دور میں بھی ریاست میں موب لنچنگ کے واقعات میں کمی نہیں آئی ہے۔ اب تک 40 افراد موب لنچنگ کا شکار ہو چکے ہیں جس میں 23 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مزید پڑھیں: Owaisi on Maharashtra Train Firing اویسی نے ممبئی ٹرین میں فائرنگ کے واقعے کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیا

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی ڈمری ضمنی انتخاب میں اپنی پارٹی کے امیدوار محمد عبدالمبین رضوی کے لیے مہم چلائیں گے۔ ان کی ریلی آج بروز بدھ ڈمری کے کے بی ہائی سکول کے گراؤنڈ میں منعقد ہونا ہے۔ اس حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ یہ سیٹ جے ایم ایم لیڈر جگرناتھ مہتو کے انتقال کے بعد سے خالی ہے۔ یہاں پانچ ستمبر کو ووٹنگ ہونی ہے، جب کہ نتائج کا اعلان 8 ستمبر کو کیا جائے گا۔

Last Updated : Aug 30, 2023, 9:11 AM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.