ETV Bharat / state

دھنباد: سڑک حادثہ میں پانچ افراد کی موت - متوفی خاندان اورنگ آباد سے اپنے گھر واپس جارہا تھا

متوفی خاندان اورنگ آباد سے اپنے گھر واپس جارہا تھا، یہ کنبہ پانچ روز قبل کرایہ پر کار لے کر اورنگ آباد گیا تھا۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون، دو بچے اور دو مرد شامل ہیں۔

سڑک حادثہ
سڑک حادثہ
author img

By

Published : Nov 2, 2020, 4:19 PM IST

Updated : Nov 2, 2020, 10:05 PM IST

ریاست جھارکھنڈ کے ضلع دھنباد کے مشرقی ٹنڈی تھانہ علاقہ کے گووند پور۔ صاحب گنج مرکزی روڈ پر پگلام موڑ کے قریب سڑک حادثے میں پانچ افراد کی موت ہوگئی۔ اس خوفناک سڑک حادثے میں صرف کار ڈرائیور محفوظ ہے، جسے علاج کے لئے دھن آباد پی ایم سی ایچ میں داخل کرایا گیا ہے۔

سڑک حادثہ

ٹنڈی تھانہ علاقہ میں لٹانی کے قریب خوفناک سڑک حادثہ میں پانچ افراد کی موت ہوگئی جبکہ ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔ ڈرائیور کو علاج کے لئے دھن آباد ریفر دیا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق تیز رفتار کار نے پیچھے سے سڑک پر کھڑے ایک ٹرک کو ٹکر مار دی۔ تصادم اتنا زوردار تھا کہ کار ٹکڑے ٹکڑے ہو گئی۔

واقعہ کے بعد مقامی لوگ جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کام شروع کردیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچی اور گاؤں والوں کی مدد سے کار میں پھنسے ڈرائیور کو باہر نکال لیا، جس کے بعد اسے علاج کے لئے پی ایم سی ایچ دھن آباد میں داخل کرایا گیا جبکہ کار میں سوار دیگر پانچ افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

Last Updated : Nov 2, 2020, 10:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.