ETV Bharat / state

Assembly Elections in JK جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کی اشد ضرورت، سماجی کارکن اشتیاق بھٹی - جموں و کشمیر میں عوامی حکومت کی عدم موجودگی

جموں کے معروف سماجی کارکن اشتیاق بھٹی نے مرکزی حکومت پر جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرانے کے لیے الیکشن کمیشن آف انڈیا کو تحریری خط لکھنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ پچھلے چھ برسوں سے عوامی حکومت کی عدم موجودگی کی وجہ سے طرح طرح مشکلات سے دوچار ہیں۔

سماجی کارکن اشتیاق بھٹی
سماجی کارکن اشتیاق بھٹی
author img

By

Published : Apr 24, 2023, 7:47 PM IST

Updated : Apr 24, 2023, 7:57 PM IST

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کی اشد ضرورت، سماجی کارکن اشتیاق بھٹی

جموں: جموں کے مشہور سماجی کارکن اشتیاق بھٹی نے مرکزی حکومت پر زور دیا کہ وہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کو جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرانے کے حوالے سے تحریری طور پر زور ڈالے۔ انہوں نے بتایا کہ عوامی حکومت نہ ہونے کی وجہ سے جموں و کشمیر کے لوگوں کو طرح طرح کی مشکلات سے دوچار ہونا پڑا۔ اس لیے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرانے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگ عوامی حکومت کی عدم موجودگی میں کافی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ اشتیاق بھٹی نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ چیف الیکشن کمشنر کو قبل از وقت اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے لیے تحریری رپورٹ لکھ کر پیش کریں۔ بھٹی نے کہا کہ پچھلے چھ برسوں سے جمہوری حکومت نہ ہونے کی وجہ سے جموں و کشمیر کے لوگوں کے کام سرکاری دفتروں میں رکے پڑے ہیں۔

انہوں نے وزیر داخلہ امت شاہ اور ایل جی منوج سنہا پر بھی زور دیا ہے کہ وہ اپنے دفاتر سے الیکشن کمیشن آف انڈیا کو خط لکھیں تاکہ اسمبلی انتخابات کم سے کم وقت میں جموں و کشمیر میں کرائے جائیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی الیکشن کمیشن آف انڈیا کے سامنے 2024 میں جموں کشمیر میں پارلیمانی انتخابات سے قبل اسمبلی انتخابات نہ کرانے کا بہانہ بنا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: NC on Assembly Election Delay in JK جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات میں تاخیر کرنا سمجھ سے بالاتر
وہیں انہوں نے مغل حکمرانوں کی تاریخ کو نصابی کتابوں سے نکالنے جانے کی خلاف بی جے پی حکومت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے سیاسی مقصد کے تحت مغل حکمرانوں کی تاریخ کو ہٹایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغلیہ حکومت میں سول انجینئرنگ، آرٹ، ادب، فلسفہ، فن تعمیر، معیشت، تجارت اور انتظامیہ وغیرہ کے شعبوں میں جو ترقی ہوئی تھی اسے پڑھانے سے یہاں کے طلبہ اس سے مستفید ہوں گے اور وہ ان شعبوں میں اور آگے جائیں گے۔ انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ اگر بی جے پی کا یہ الزام ہے کہ مغل دور حکومت میں ہندوؤں پر ظلم ہوا تھا تو ثبوتوں کے ساتھ وہ بھی پڑھائیں، اس دور کی خوبیاں اور خامیاں سب پڑھائی جانی چاہیے۔ جب طالب علم پڑھیں گے نہیں تو انہیں ماضی کی اچھائیوں اور برائیوں کا کیسا پتا چلے گا۔

Last Updated : Apr 24, 2023, 7:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.