شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول پر جمعرات کو پاکستانی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے فوجی اہلکار شوبھم شرما کی آخری رسومات آر ایس پورہ جموں میں آج ادا کی گئی۔
اس موقع پر لوگوں نے ہلاک ہوئے فوجی جوان کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔
ایس ایس پی جموں سردھار پاٹل نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رائفل مین شوبھم شرما نے کپواڑہ میں ایل و سی پر پاکستانی فوج کی طرف سے جنگ معاہدے کی خلاف ورزی کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جان ملک کے لئے قربان کی اور یہ قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: 'میرا بھانجا عسکریت پسندوں میں شامل نہیں ہوسکتا'
انہوں لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اس دکھ کے وقت پورا ملک ان کے ساتھ ہیں اور سرکار کی طرف سے انہیں ہر طرح کا مدد کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ جموں سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ شوبھم شرما نے 17 ستمبر 2016 میں آرمی جوائن کی تھی۔