ETV Bharat / state

Security Alert جموں کے سرحدی علاقوں میں سکیورٹی الرٹ، پولیس نے عوام سے مدد کی اپیل کی

author img

By

Published : May 15, 2023, 11:52 AM IST

راجوری کے کنڈی علاقے کے کیسری ہل کے جنگلات میں بھارتی فوجی کی جانب سے آپریشن جاری ہے۔ سرینگر میں ہونے والے جی ٹوینٹی تقریب کے انعقاد کے پیش نظر سکیورٹی ایجنسیاں متحرک ہیں۔

سکیورٹی الرٹ
سکیورٹی الرٹ
سیکورٹی الرٹ

راجوری: مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے کنڈی علاقے کے کیسری ہل کے جنگلات میں بھارتی فوج کا آپریشن ترنیترا جاری ہے اور جنگلوں میں چھپے عسکریت پسندوں کی تلاش بھی جاری ہے۔ اس دوران جی 20 کے حوالے سے سکیورٹی ایجنسیوں کو مختلف طرح کے ان پٹ مسلسل آرہے ہیں جس کے پیش نظر سکیورٹی ایجنسیوں نے چوکسی مزید بڑھا دی ہے۔

اس کے ساتھ ہی سکیورٹی ایجنسیوں نے عسکریت پسندوں کو پکڑنے اور ان کے منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے لوگوں کی مدد بھی طلب کی ہے۔

جموں و کشمیر پولیس اب راجوری اور پونچھ کے مختلف علاقوں میں لوگوں تک پہنچ کر اعلان کر رہی ہے اور لوگوں سے مدد کی اپیل کر رہی ہے۔ جموں و کشمیر پولیس لوگوں سے اپیل کر رہی ہے کہ اگر وہ کسی بھی مشکوک چیز کو دیکھیں تو فوری طور پر پولیس کو مطلع کریں، ساتھ ہی لوگوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ گاڑی میں بیٹھنے سے پہلے اپنی گاڑیوں کو اچھی طرح چیک کریں تاکہ سٹکی بم یا پرفیوم بم جیسے خطرات سے نمٹا جا سکے۔

مزید پڑھیں: DGP Dilbagh Singh Visits Kupwara ڈی جی پی دلباغ سنگھ کا سرحدی علاقوں کا دورہ

اس کے علاوہ جموں و کشمیر پولیس نے راجوری اور پونچھ کے علاقوں میں سڑک کنارے رہنے والے تمام رہائشیوں اور دکانداروں سے کہہ رہی ہے کہ وہ اپنے مکانوں اور دکانوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائیں تاکہ اگر مشکوک شخص علاقے سے گزرتا ہے تو اسے یہاں روکا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.