ETV Bharat / state

Blood Donation Camp : پتنی ٹاپ میں خون عطیہ کیمپ

author img

By

Published : May 17, 2022, 9:13 AM IST

اس موقع پر سابق نائب وزیراعلی جموں وکشمیر ڈاکٹر نرمل سنگھ ، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ڈے اے ٹھاکر شیر سنگھ اور دیگران اس موقع پر موجود تھے۔ Blood donation camp held at Patni top

سنت نرنکاری مشن نے پتنی ٹاپ میں خون عطیہ کیمپ کا اہتمام کیا

جموں: جموں صوبہ کے مشہور سیاحتی مقام پتنی ٹاپ میں سنت نرنکاری مشن یونٹ بٹوت کی جانب سے یک روزہ خون عطیہ کیمپ کا اہتمام میں کیاگیا۔ نرنکاری مشن کے چوتھے گورو شہید بابا گر بچن سنگھ کی یاد میں مشن کی جانب سے منعقدہ سالانہ خون عطیہ کیمپ میں ضلع رام بن، کشتواڑ، بھدروا، ڈوڈہ، سرینگر اور ریاست کے دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے مشن کے رضا کاروں نے بابا کے اس پیغام ' خون ناڑیوں میں بہنا ہے، نالیوں میں نہیں' کو لوگوں تک پہنچانے کے مقصد سے 101 یونٹ خون کا عطیہ دیا۔Blood Donation Camps Patni Top

سنت نرنکاری مشن کے ممبر انچارج ہربھجن سنگھ چاولہ نے زونل انچارج ادھم پور بی پی سنگھ، ،بٹوت یونٹ کے آرگنائزر مکھراج، سنت اجیت سنگھ ، نائب تحصیلدار بٹوت سندوکھ چند کی موجودگی میں اس کیمپ کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس موقع پر سابق نائب وزیراعلی جموں وکشمیر ڈاکٹر نرمل سنگھ ، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ڈے اے ٹھاکر شیر سنگھ اور دیگران اس موقع پر موجود تھے۔ Sant Nirankari Mission organizes Blood Donation Camps p

اپنے افتتاحی خطاب میں سنت چاولہ نے سنت نرنکاری مشن کی روحانی اور سماجی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا مشن معاشرے کی فلاح و بہبود کیلئے سرگرم عمل ہے اور مشن کی تعلیمات کے سبب ہی مشن کے عقیدت مند اپنے خون کا عطیہ دینے کے لیے قطاروں میں کھڑے ہو کر اپنی باری کا انتظار کر تے ہیں۔ انہوں نے مشن کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی۔Blood donation camp held at Patnitop

اس موقع پر بٹوت یونٹ کے آرگنائزر مکھراج نے مہمان خصوصی، دیگر معززین، اسپتال عملہ اور مشن کے رضا کاروں کااستقبال کیا اور کیمپ کے انعقاد میں تعاون فراہم کرنے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ کیمپ میں عطیہ کیاگیاخون بلڈ ٹرانس فیوجن اینڈ میڈیسن ڈپارٹمنٹ گورنمنٹ میڈیکل کالج نے وصول کیا۔

یہ بھی پڑھیں : Blood Donation Camp in Awantipora: لیتہ پورہ میں سی آر پی کی جانب سے خون عطیہ کیمپ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.