ETV Bharat / state

Residents Of Madwa Protest Against Admin:مڑواہ واڈون کے لوگوں کا برف نا ہٹانے پراحتجاج - non removal of snow in marwa

مڑواہ واڈون کے مقامی لوگوں کے مطابق سڑک پر برف نہ ہٹائے جانے کے سبب مڑواہ اور کئی ملحقہ علاقے کئی ماہ تک ضلع صدر مقام سے منقطع رہتے ہیں، ان علاقوں میں ضلع کشتواڑ کے انشن اوراس سے ملحقہ کئی علاقے قابل ذکر ہیں۔

مڑواہ واڈون کے لوگوں کا برف نا ہٹانے پراحتجاج

author img

By

Published : Mar 29, 2023, 4:35 PM IST

مڑواہ واڈون کے لوگوں کا برف نا ہٹانے پراحتجاج

جموں: جموں کے کشتواڑ ضلع کے مڑواہ واڈون سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے انتظامیہ کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کیا، مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ کشتواڑ اور کشمیر صوبے کے اننت ناگ ضلع انتظامیہ کے تئیں ناراضگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں اضلاع کی انتظامیہ اننت ناگ مڑواہ رابطہ سڑک سے ابھی تک برف ہٹانے میں ناکام ہیں، جبکہ مقامی لوگ ابھی بھی سری نگر کی سڑک سے محروم ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق سڑک پر برف نہ ہٹائے جانے کے سبب علاقہ، مڑواہ کے علاوہ دیگر مقامات سے منقطع ہے۔ مقامی باشندوں کے مطابق سردیوں کے ایام میں انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کیونکہ بھاری برفباری کے سبب انکا علاقہ ضلع صدر مقام سے بالکل منقطع ہو جاتا ہے۔جبکہ سردیوں کے ایام میں ایمرجنسی کے وقت انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے مریضوں کو اسپتال پہنچانا پڑتا ہے۔
مقامی لوگوں نے انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگرچہ سینتھن ٹاپ، زوجلا مغل روڑ اور دیگر شاہراہ سے برف ہٹایا گیا ہے، اور انہیں ٹریفک کی آمد و رفت کے قابل بنایا گیا ہے، تاہم بد قسمتی سے ابھی بھی مرگن شاہراہ پر برف نہیں ہٹایا گیا ہے، جس کے باعث انہیں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، انہوں نے کہا کہ تحصیل مڑواہ میں اشیاء خوردنی کا سامان بھی ختم ہونے پر ہے۔ جبکہ ماہ رمضان کے متبرک مہینے میں اس علاقے کی دکانیں خالی ہیں، انہوں کہا کہ اگر ایسا ہی چلتا رہا تو وہ دن دور نہیں جب یہاں کے لوگ فاقہ کشی کے شکار ہو جائیں گے۔

مزید پڑھیں:Snow Cleared on Margantop Road مرگن ٹاپ رابطہ سڑک کی ریکارڈ وقت میں صفائی

مقامی لوگوں نے کہا کہ علاقہ کافی پسماندہ ہے، علاقہ میں بنیادی سہولیات کا کافی فقدان ہے، علاقہ کی بیشتر آبادی بڑی مشکل سے گزارا کرکے اہل خانہ کے لیے دو وقت کی روٹی کا انتظام کر پاتے ہیں۔ مقامی لوگوں نے دونوں اضلاع کی انتظامیہ سے اپیل کی کہ مزکورہ شاہراہ سے جلدازجلد برف ہٹانے کا کام مکمل کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.