ETV Bharat / state

Rains Destroy Crops in Jammu: شدید بارش سے فصلوں کو نقصان، کسانوں کا معاوضے کا مطالبہ - جموں فصلیں تباہ

جموں ضلع کے مضافاتی علاقوں میں ہوئی شدید بارشوں اور ژالہ باری کی وجہ سے فصلوں کو شدید نقصانات پہنچا ہے۔

Rains Destroy Crops in Jammu
Rains Destroy Crops in Jammu
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 23, 2023, 5:42 PM IST

بارشوں سے ہوئی نقصان کا معاوضہ فراہم کرنے کا مطالبہ

جموں (جموں کشمیر) : حالیہ دنوں ہوئی بارشوں اور ژالہ باری کے سبب جموں ضلع کے مضافاتی علاقوں خاص کر بین الاقوامی سرحد کے قریب فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کسانوں نے دعویٰ کیا کہ بارشوں، ژالہ باری کے سبب تقریباً 80 فیصد فصلوں، جن میں دھان کی فصل قابل ذکر ہے، کو نقصان پہنچا ہے، جس سے کسان پریشان ہو گئے ہیں اور ہونے والے نقصانات سے نمٹنے کے لیے جد و جہد کر رہے ہیں۔

کسانوں کا کہنا ہے گزشتہ دنوں ہوئی غیر متوقع اور موسلا دھار بارشوں اور ژالہ باری نے دھان کاص کر باسمتی کی فصل کو تباہ کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’رہی سہی کسر تیز ہواؤں نے پوری کر دی اور فصلیں تباہ ہو گئیں جس کے سبب غریب کسان کی سال بھر کی محنت پر پانی گیا ہے۔‘‘ کسانوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس بھی اسی طرح بارشوں کے سبب فصلوں کو نقصان پہنچا تھا جس کے بعد انتظامیہ نے کسانوں کو معاوضہ فراہم کیا تھا تاہم اس بار کوئی بھی آفیشل معائنہ کرنے بھی نہیں آیا۔

مزید پڑھیں: خراب موسم کی وجہ سے کاشتکار پریشان

کسانوں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے نقصان کا تخمینہ لگا کر معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایک مقامی کسان نے کہا: ’’فصلوں کو کاشت کرنے میں کافی وقت، محنت اور وسائل صرف ہوتے ہیں تاہم قدرتی آفات کی وجہ سے ہوئی تباہی نے کسانوں کو مایوس کر دیا ہے۔‘‘ متاثرہ کسانوں نے حکومت کی فوری مداخلت کی ضرورت پر زور دیا۔ کسانوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ معاوضہ کے بغیر انہیں بہت زیادہ مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.