ETV Bharat / state

گجرنگر، جموں میں شراب کی دکان کو لاسئنس فراہم کرنے پر عوام برہم - ضلع مجسٹریٹ جموں

جموں کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں کے گجر نگر علاقے میں شراب کی دکان کو لائسنس اجرا کیے جانے کے خلاف لوگوں نے سخت احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’مندر، مسجد، اسکول اور بستیوں کے نزدیک شراب کی دکانیں کھلنے سے معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔‘‘

گجرنگر، جموں میں شراب کی دکان کو لائنس فراہم کرنے پر عوام برہم

author img

By

Published : Jun 7, 2021, 6:12 PM IST

جموں کے گجر نگر علاقے میں شراب کی دکانوں کو لائسنس فراہم کیے جانے کے خلاف لوگوں کا احتجاج ایک ہفتے سے جاری ہے، لوگوں کا کہنا ہے کہ شراب کی دکانیں عبادت گاہوں اور بستیوں کے نزدیک کھولی جا رہی ہیں جس سے معاشرے پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

گجرنگر، جموں میں شراب کی دکان کو لائنس فراہم کرنے پر عوام برہم

جموں کے گجر نگرے علاقے میں پیر کو مقامی ویلفئر کمیٹی کی جانب سے احتجاج کی کال دی گئی جس میں مختلف مذاہب اور مکتبہ ہائے فکر سے وابستہ افراد نے شمولیت کرکے انتظامیہ سے اجرا کی ہوئی لائسنس کو رد کیے جانے کی مانگ کی۔

احتجاج کے دوران لوگوں نے ضلع مجسٹریٹ جموں اور ایکسائز کمشنر کے خلاف بھی نعرہ بازی کی۔

احتجاج کر رہے لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہاں شراب کی دکان مندر اور مسجد کے نزدیک کھولی جا رہی ہیں حتی کہ ایک اسکول بھی متصل ہی واقع ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’جس جگہ شراب کی دکان کھولی گئی ہے وہاں لوگوں کا کافی رش رہتا ہے جس سے معاشرے خصوصا نوجوانوں پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔‘‘

مقامی خاتون کارپوریٹر نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ بستیوں میں شراب کی دکانیں کھولنے سے خواتین کا گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہوگا۔

انہوں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’شراب کی دکانوں کو لائسنس اجرا کیے جانے سے قبل کارپوریٹرز کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’جب ہمارے بچوں کے سامنے شراب خریدی جائے گی تو ان پر کیسے اثرات مرتب ہوں گے‘‘ ان کا کہنا تھا کہ ’’ہم بستیوں میں شراب کی دکانیں کھولے جانے کو قطعا برداشت نہیں کریں گے۔‘‘

مقامی مسجد کے امام نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’لاک ڈائون کے دوران جہاں انتظامیہ کو عوام کی بہبود اور وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اقدامات اٹھانے چاہئے تھے، وہیں حیران کن طور پر انتظامیہ معاشرے میں شراب کو عام کرنے کے درپے ہے۔‘‘

احتجاج کر رہے گجر نگر کے لوگوں نے اجرا کی ہوئی لائسنس کو فور طور رد کیے جانے کی مانگ کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.