ETV Bharat / state

جموں: محکمہ بجلی کے ملازمین کا احتجاج

جموں میں 'جموں و کشمیر سینٹرل نان گزیٹیڈ الیکٹرک امپلائز یونین' نے احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔

جموں: ملازمین کا مطالبات کو لیکر احتجاج
جموں: ملازمین کا مطالبات کو لیکر احتجاج
author img

By

Published : May 22, 2020, 6:43 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں کے پریس کلب میں جمعے کو جموں و کشمیر سینٹرل نان گزیٹیڈ الیکٹرک امپلائز یونین کے ممبران نے اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج کیا اور ملازمین نے سرکار کے خلاف نعرے بازی کی۔

جموں: ملازمین کا مطالبات کو لیکر احتجاج

یونین کے عہدیدار پرشوتم شرما نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’آج ہم مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر گریش چندر مرمو کو گزارش کرنا چاہتے ہیں کہ محکمہ میں یومیہ اجرت پر کام کر رہے ملازمین کی تنخواہیں واگزار کی جائیں تاکہ انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، ڈیلی ویجر ملازمین پریشان ہیں کیونکہ یہ کئی برسوں سے مستقل نوکری کے انتظار میں ہیں۔‘‘

وہیں محکمہ بجلی کو نجی کمپنی کے سپرد کرنے پر سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے احتجاجیوں نے کہا کہ ’’اس سے جموں و کشمیر کی عوام کو فائدہ نہیں بلکہ نقصان پہنچے گا اسی لئے ہم سرکار سے اپیل کرتے ہیں کہ اس کی نجکاری (پرائیویٹائزیشن) نہ کی جائے۔‘‘

انہوں نے سرکار کو انتباہ کیا کہ ’’اگر اس فیصلے کو واپس نہ لیا گیا تو ہم اہل خانہ سمیت احتجاج کریں گے۔‘‘

واضح رہے کہ گزشتہ برس جموں وکشمیر کو حاصل آئین ہند کی دفعہ 370 کے تحت خصوصی حیثیت کی منسوخی اور دو مرکزی زیر انتظام خطوں - جموں و کشمیر اور لداخ - میں تقسیم کرنے کے بعد مرکز کے سبھی قوانین کا اطلاق جموں و کشمیر میں ہوا جو اس سے قبل ممکن نہ تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.