ETV Bharat / state

زبردست بارش نے جموں کا پہیا جام کیا - جموں میں شدید بارش

جموں شہر کے پائین علاقوں بشمول بھگوتی نگر، تالاب تلو، جیول چوک، راجیندر نگر، قاسم نگر، وینائک بازار، ڈوگری چوک، گاندھی نگر، سینک کالونی، گرین بلٹ وغیرہ میں پانی مکانوں میں بھی گھس آیا جس سے مکینوں کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑا۔

زبردست بارش نے جموں کا پہیا جام کیا
زبردست بارش نے جموں کا پہیا جام کیا
author img

By

Published : Jul 26, 2021, 4:26 PM IST

سرمائی دارالحکومت جموں کے میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ موسلادھار بارش کے سبب کئی علاقوں اور گھروں میں پانی داخل ہوگیا ہے اور جموں کنال روڈ پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد ورفت معطل رہی۔

زبردست بارش نے جموں کا پہیا جام کیا
وہیں دریائے توی میں بھی پانی کا بہاؤ تیز ہوگیا ہے اور پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہوگیا ہے۔ جس کی وجہ سے ملحقہ علاقوں میں تشویش پائی جارہی ہے۔ تاہم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔

جموں شہر کے پائین علاقوں بشمول بھگوتی نگر، تالاب تلو، جیول چوک، راجیندر نگر، قاسم نگر، وینائک بازار، ڈوگری چوک، گاندھی نگر، سینک کالونی، گرین بلٹ وغیرہ میں پانی مکانوں میں بھی گھس آیا جس سے مکینوں کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑا۔

محکمۂ موسمیات نے پہلے ہی جموں و کشمیر میں 10 جولائی کی شام سے ہی تیز ہوائیں اور بارش کی پیش گوئی کی تھی اور کہا تھا کہ ہوائیں چلنے کی رفتار 30 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے۔ جس سے جموں سرینگر قومی شاہراہ پر آمد ورفت معطل ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جموں میں شدید بارش

پولیس نے ناساز موسمی حالات کے پیشِ نظر لوگوں سے سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر سفر کرنے سے احتیاط کرنے کی تاکید کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.