جموں وکشمیر کے سرحدی دوردراز پہاڑی علاقوں سے جنگلی جانوروں کا اکثر بستیوں کی طرف آنا جانا رہتا ہے جس میں محکمے وائلڈ لائف بی ایڈوائزری جاری کرتے ہیں۔ لیکن پھر بھی آئے دن حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقے اوڑی میں آج ایک جنگلی جانور کے حملے میں کمسن بچی ہلاک ہو گئی اطلاع کے مطابق اوڑی کے زبور پٹن علاقے میں دس سالہ بچی اپنے مویشیوں کے ساتھ کھیل رہی تھی وہاں اچانک ایک جنگلی جانور آیا جس نے اس بچی پر حملہ کردیا۔
حملہ کے بعد وہ جنگلی جانور جنگل کی طرف واپس لوٹ گیا۔ جانور کے حملے میں بچی بری طرح سے زخمی ہو گئی اس کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بچی کی موت واقع ہوگئی۔مرنے والی بچی کی شناخت آج فرشید جو کہ زنبور پٹن کے علاقے کی رہائشی کے لحاظ سے کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ ہر سال جنگلی جانوروں کے حملے میں کئی افراد زخمی اور ہوجاتے ہیں۔ اس سلسلے میں محکمہ وائلڈ لائف کے ایک اعلیٰ افسر سے فون پر رابطہ کیا تو انہوں نے مزید کہا کہ یہ جانور مویشیوں پر حملہ کرنے کے لیے آتے ہیں واضح رہے کہ پچھلے سال بھی یہی زبور بٹن علاقے میں ایک جنگلی جانور کے حملے میں ایک کمسن بچی کی موت واقع ہو گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی ٹیم موقع پر بھیج دی تھی اور ہم اس جنگلی جانور کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:Pahalgam Rafting Accident پہلگام میں رافٹنگ بوٹ حادثے کا شکار، دو سیاح ہلاک