جموں: جموں و کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں بی جے پی دفتر کے باہر ایم جی نریگا ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے اپنی جائز مانگوں کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا۔ ایم جی نریگا ملازمین کی مانگ ہے کہ ان کی تنخواہ میں اضافہ کیا جائے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے پالیسی بنائی جائے۔ ایم جی نریگا ملازمین گذشتہ کئی دنوں سے احتجاج کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔ MGNAREGA Employees Protest in Jammu
مظاہرین نے کہا کہ گذشتہ 13 سالوں سے محکمہ رورل ڈیولپمنٹ کے تحت کام کر رہے ہیں، لیکن ابھی تک کسی 'جاب پالیسی' کے تحت مستقل نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت گرام روزگار سائٹ ٹیکنیکل انجینیئر اور کمپیوٹر آپریٹر گذشتہ تیرہ چودہ سالوں سے زمینی سطح پر کام کرتے آرہے ہیں، جب کہ انہیں صرف ایم جی نریگا اسکیم کے تحت لگایا گیا تھا۔ MGNAREGA Employees Protest in Jammu
انہوں نے کہا کہ اگر زمینی حقیقت دیکھی جائے تو اس وقت پردھان منتری آواس یوجنا، ایس بی ایم فلڈ، 14 ایف سی وغیرہ تمام اسکیمز کو زمینی سطح پر کارگر بنانے کے لیے نریگا ملازمین سے ہی کام لیا جا رہا ہے اور صرف 6700 روپیہ ماہانہ اجرت دی جارہی ہے، جس سے ہمارے گھر کا خرچ بھی پورا نہیں ہو پا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سنہ 2017 میں محکمہ رورل ڈیولپمنٹ کی کمشنر سیکرٹری شیتل نندہ نے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی یقین دہانی کرائی تھی، لیکن اب تک اس کمیٹی کی کوئی رپورٹ منظر عام پر آئی ہے۔ مظاہرین کے مطابق گذشتہ 13 برسوں سے ان کا استحصال کیا جارہا ہے۔ MGNAREGA Employees Protest in Jammu
یہ بھی پڑھیں: