ETV Bharat / state

لیفٹیننٹ گونر منوج سنہا جگتی ٹاؤن شپ میں احتجاجی کشمیری پنڈتوں سے ملے

جب منوج سنہا گاڑی میں واپس چلے گئے تو احتجاجی پنڈتوں نے نہ صرف احتجاج بند کر دیا بلکہ موصوف کے اس رویہ پر بہت ہی خوش نظر آئے۔

author img

By

Published : Sep 8, 2020, 2:04 PM IST

Lt Governor visits Jagti Township, listens to the issues of KPs
لیفٹیننٹ گونر منوج سنہا جگتی ٹاؤن شپ میں احتجاجی کشمیری پنڈتوں سے ملے

جموں و کشمیر یونین ٹریٹری کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا جگتی ٹاؤن شپ میں ایک پروگرام میں شرکت کرنے کے دوران احتجاجی مہاجر پنڈتوں سے ملاقی ہوئے اور انہیں راج بھون میں ملاقات کے لئے وقت بھی دیا۔

موصوف گورنر جب پیر کو جگتی ٹاؤن شپ، جہاں مہاجر کشمیری پنڈتوں کی قریب پانچ ہزار کبنے رہائش پذیر ہیں، ایک پروگرام میں شرکت کرنے کے لئے پہنچے تو درجنوں مہاجر کشمیری پنڈتوں نے کمپلیکس میں داخل نہ دیے جانے پر باہر حتجاج کیا۔

احتجاجی پنڈتوں، جن میں خواتین بھی شامل تھیں، نے نعرہ بازی کی اور کمپلیکس میں داخل ہونے کی اجازت نہ دینے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

ایک احتجاجی پنڈت نے کہا: 'ہمیں اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی جس سے ہمیں بہت دکھ پہنچا یہاں ویڈیو کانفرنس کیوں نہیں کی گئی، ہم قربانی کا بکرا نہیں بنیں گے ہم نے ملک کے لئے کافی قربانیاں دی ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ جگتی ٹاؤن شپ میں تیس لینز ہیں ہر ایک لین کے ایک ایک نمائندے کو ایل جی صاحب کے ساتھ میٹنگ میں بلایا جانا چاہیے تھا۔

احتجاج جاری ہی تھا کہ موصوف لیفٹیننٹ گورنر باہر آئے اور احتجاجی پنڈتوں کے درمیان جا کر ان کے مطالبوں کو سنا۔

اس موقع پر موصوف لیفٹیننٹ گورنے نے احتجاجیوں سے کہا کہ آپ دو یا تین لوگ راج بھون آجائیں۔

لیفٹیننٹ گونر منوج سنہا جگتی ٹاؤن شپ میں احتجاجی کشمیری پنڈتوں سے ملے

جب منوج سنہا گاڑی میں واپس چلے گئے تو احتجاجی پنڈتوں نے نہ صرف احتجاج بند کر دیا بلکہ موصوف کے اس رویہ پر بہت ہی خوش نظر آئے۔

ایک خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ ہم بہت خوش ہوئے کہ پہلی بار ایسا ہوا کہ اتنی بڑی ہستی یہاں آئی ہم ان کا شکریہ کرتے ہیں۔

ایک اور احتجاجی نے بتایا کہ یہ ہمارے لئے عزت کی بات ہے کہ لیفٹیننٹ گونر صاحب ہمارے پاس آئے اور ہمیں ملاقات کے لئے وقت بھی دے دیا۔

قبل ازیں کشمیری پنڈت برادری نے لیفٹیننٹ گورنر کو انہیں در پیش کئی مسائل سے آگاہ کیا۔

انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے ان کی مستقل بازآبادکاری، ریلیف میں اضافہ، کشمیری پنڈتوں کو تجارت کرنے کے لئے اقتصادی پیکیج کے علاوہ وادی میں ان کے املاک کو ہوئے نقصان کا معاوضہ اور ان کی اراضی پر ہونے والے تجاوزات کو ہٹانے کی اپیل کی۔

سرکاری ترجمان کے مطابق جگٹی ٹائون شپ کے رہایش پذیر لوگوں نے لیفٹینٹ گورنر کو کشمیری پنڈت طبقے کی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف معاملات کے بارے میں جانکاری دی جن میں کشمیری پنڈتوں کی مستقل باز آباد کاری، امدادی رقم میں اضافہ، کشمیری پنڈتوں کو صنعتکاری اور تجارت اور کشمیر میں اُن کی املاک کو ہوئے نقصان کے معاوضے کے طور پر مالی پیکج کی مانگ کی۔

انہوں نے کشمیر میں اُن کی املاک کی بازیافت کی بھی مانگ کی۔ جگٹی ٹائون شپ میں رہ رہے لوگوں نے لیفٹینٹ گورنر کو مانگوں کی ایک یاداشت پیش کرتے ہوئے مختلف اہمیت کے حامل مسائل اُن کے غوش گذار کئے۔

انہوں نے کشمیری پنڈتوں کے لئے سیاسی ریزرویشن اور باقی ماندہ مائیگرنٹ کنبوں کے لئے مزید ٹائون شپ قائم کرنے کی مانگ کی۔

لفٹینٹ گورنر نے اُن کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ اُن کے جائز مسائل اور اُن کی جانب سے پیش کی گئی مانگوں کا بغور جائزہ لیکر انہیں فوری طور پورا کیا جائے گا۔

لفٹینٹ گورنر کے ہمراہ ڈویژنل کمشنر جموں، آئی جی پی جموں، سپیشل سیکرٹری محکمہ آفات سماوی، امداد، بازآباد کاری و تعمیر نو، ڈپٹی کمشنر جموں، ایس ایس پی جموں، ریلیف اینڈ ری ہیبلی ٹیشن کمشنر اور دیگر اعلیٰ افسران تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.