ETV Bharat / state

LG Interacted NCC Cadets: جموں میں ایل جی نے این سی سی کیڈٹس سے تبادلہ خیال کیا - پریڈ میں حصہ لینے والے این سی سی کیڈٹ

لیفٹیننٹ گورنر نے راج بھون کے لان میں منعقدہ بات چیت کے دوران کیڈٹس کو مبارک باد دی اور ان کے تربیتی اِنسٹرکٹروں کی محنت اور عزم کی تعریف کی جنہوں نے وبائی اَمراض کے چیلنجوں کے باوجود نئی دہلی میں آر ڈی سی ایونٹس کے لئے اَچھی طرح سے تربیت حاصل کی۔ NCC cadets at Raj bhavan jammu

جموں : ایل جی نے این سی سی کیڈٹس سے تبادلہ خیال کیا

author img

By

Published : Feb 1, 2022, 1:50 PM IST

لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے نئی دہلی میں یوم جمہوریہ پریڈ میں حصہ لینے والے جموں و کشمیر اور لداخ دستے کے این سی سی کیڈٹس سے تبادلہ خیال کیا۔ LG Interacted NCC cadets at Raj bhavan jammu

جموں : ایل جی نے این سی سی کیڈٹس سے تبادلہ خیال کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے راج بھون کے لان میں منعقدہ بات چیت کے دوران کیڈٹس کو مبارک باد دی اور ان کے تربیتی اِنسٹرکٹروں کی محنت اور عزم کی تعریف کی جنہوں نے وبائی اَمراض کے چیلنجوں کے باوجود نئی دہلی میں آر ڈی سی ایونٹس کے لئے اَچھی طرح سے تربیت حاصل کی۔ Republic Day contingent of Jammu Kashmir & Ladakh NCC Cadets

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یوم جمہوریہ کیمپوں کے دوران آر ڈی سی دستے کے کیڈٹس نے جو اَنمول تجربہ حاصل کیا وہ ان کے لئے ایک کامیابی مستقبل کی تعمیر میں فائدہ مند ثابت ہوگا۔ NCC cadets at Raj bhavan jammu

اُنہوں نے مزید کہا،’’ این سی سی کیڈٹس نظم و ضبط اور قیادت کی علامت ہیں جو قوم کی تعمیر میں غیر متزلزل عزم کے ساتھ ہیں۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر یوٹی میں این سی سی کیڈٹس نے کووِڈ۔19 کے مشکل وقت کے دوران بیداری مہم جیسی سرگرمیوں میں مثالی قیادت کی اور ٹیکہ کاری پروگرام کے دوران تفویض کردہ مشن کو مؤثر طریقے سے اَنجام دیا۔ Lieutenant Governor Manoj Sinha on NCC Cadets in J&K

اُنہوں نے مزید کہا کہ محکمہ سکولی تعلیم اور یوتھ افیئرس دیہاتوں اور دور دراز علاقوں میں این سی سی کوریج کی توسیع کے لئے تہہ دِل سے تعاون کر رہا ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہماری کوششیں نہ صرف دیہات کے نوجوانوں کو آرمڈ فورسز میں شامل ہونے کی ترغیب دے گی بلکہ ہمارے نوجوانوں میں بھائی چارے، نظم و ضبط، قومی اتحاد اور بے لوث خدمت کی اقدار کو بھی فروغ دیں گی۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے سماج میں این سی سی کیڈٹس کے اہم کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ کیڈٹ کے ساتھیوں کی قیادت میں مداخلت کے ذریعے جموں و کشمیر یوٹی میں منشیات کی لت کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا ،’’دنیا کی سب سے بڑی یونیفارم نوجوانوں کی آرگنائزیشن کے طور پر، این سی سی بیداری پیدا کر سکتی ہے، منشیات کے استعمال سے لڑنے کا ماحول بنا سکتی ہے اور کالجوں اور کمیونٹی میں نوجوان اور کمزور لوگوں کے تجسس کی مؤثر رہنمائی کر سکتی ہے۔

‘‘اِس برس جے کے اینڈ ایل کا یوم جمہوریہ پریڈ دستہ جموں وکشمیر اور لداخ ڈائریکٹوریٹ کی نمائندگی کے لئے تین سخت اور مشکل پری آر ڈی سی کیمپوں کے سخت عمل کے بعد 57 کیڈٹس پر مشتمل تھا۔

راج پتھ پریڈ کے لئے 16کیڈٹس کا اِنتخاب کیا گیا ، 04 کو گارڈ آف آنر کے لئے اور 03 کیڈٹس کو اِس برس ڈی جی این سی سی کمنڈیشن کا رڈز سے نوازا گیاہے۔NCC certificate to the aspirants.

اِس موقعہ پر کیڈٹ انو چودھری نے یوم جمہوریہ پریڈ ۔2022ء کے لئے جے کے اینڈ ایل کے دستے کے اِنتخاب کے عمل کے دوران حاصل کردہ اَپنے تجربے شیئر کئے اور کیڈٹ جرنیش بندرال نے یوم جمہوریہ کے دوران دوستی کو فروغ دینے کے اَپنے تجربے کااِظہار کیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل این سی سی ڈائریکٹوریٹ جے کے اینڈ ایل میجر جنرل رنجن مہاجن نے این سی سی ڈائریکٹوریٹ کے کیڈٹس کی کامیابیوں اور سرگرمیوں اور بھارتی فوج، آرمڈ فورسزور دیگر رینک میں این سی سی کیڈٹس کے انتخاب پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہاکہ این سی سی کیڈٹس ’’شہیدوں کو شت شت نمن‘‘ اقدام کے ایک حصے کے طور پر شہیدوں کے نمبروں کے تقریباً 700 کنبوں کا دورہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : LG Manoj Sinha In Dubai:'جموں و کشمیر اب سرمایہ کاری اور مواقع کی سرزمین میں تبدیل'

اس موقع پر این سی سی کیڈٹز کی ایک ٹیم نے این سی سی کاگیت’’ ہم سب بھارتی ہیں‘‘ پڑھا۔

اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار، پرنسپل سیکرٹری امور نوجوان و کھیل کود آلوک کمار ، اِنتظامی سیکرٹری سکولی تعلیم بی کے سنگھ، پرنشپل سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ منوج کمار دویدی ، ڈائریکٹر سکولی تعلیم جموں ڈاکٹر روی شنکر شرما، بریگیڈئیر این آر بابو، ڈی ڈی جی کرنل رویندر سنگھ، کنٹین جنٹ کمانڈر، سینئر اَفسران ، اے این اوز اور اِنسٹرکٹران موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.