ETV Bharat / state

Waqf Board Chairperson Visit Jammu وقف بورڈ کی چیئر پرسن کا جموں عید گاہ کا دورہ، انتظامات کا لیا جائزہ

author img

By

Published : Apr 10, 2023, 7:25 PM IST

جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشان اندرابی نے کہا کہ امسال وقف بورڈ کی جانب سے عیدگاہوں، زیارت گاہوں اور مساجد میں نماز عید، جمعتہ الوداع اور شب قدر کے حوالے سے قبل از وقت تیاریاں شروع کی گئی ہیں۔

ڈاکٹر درخشان اندرابی
ڈاکٹر درخشان اندرابی

جموں: جموں وکشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن درخشاں اندرابی نے پیر کے روز جموں میں عیدگاہ کا دورہ کیا اور وہاں پر عید نماز کے حوالے سے کئے جارہے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقعے پر درخشاں اندرابی نے کہا کہ وقف بورڈ کی جانب سے امسال جمعتہ الوداع، شب قدر اور عید نماز کے حوالے سے تیاریاں قبل از وقت شروع کی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز جموں وکشمیر قوت بوڑد و بی جے پی کی سینیئر لیڈر ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں عیدگاہ کا دورہ کیا اور وہاں پر صفائی ستھرائی اور دیگر کاموں کا بچشم جائزہ لیا۔ اس موقعے پر درخشاں اندرابی نے وقف ملازمین پر زور دیا کہ صفائی اور دیگر کام کو جلدز جلد مکمل کریں۔

عید گاہ کا جائزہ لینے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران درخشاں اندرابی نے کہا کہ امسال جموں و کشمیر وقف بورڈ کی جانب سے عیدگاہوں، زیارت گاہوں اور مساجد میں نماز عید، جمعتہ الوداع اور شب قدر کے حوالے سے قبل از وقت تیاریاں شروع کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وقف بورڈ کے تمام ملازمین کو متحرک کر دیا گیا ہے تاکہ نمازیوں کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

واضح رہے کہ تاریخی عیدگاہ سرینگر میں امسال عید نماز کا اہتمام ہوسکتا ہے، کیونکہ جموں وکشمیر وقف بورڈ کی چئیرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے عید گاہ کے اپنے حالیہ دورے کے دوران اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ اس مرتبہ عید الفطر کی نماز عید گاہ میں ادا کرنے کی جازت دی جاتی سکتی ہے۔ اس دوران وقف چیئرپرسن ضلع ترقیاتی کمشنر محمد اعجاز اسد کے ہمراہ وہاں مختلف امور کا نہ صرف جائزہ لیا بلکہ عید گاہ میں پُرانے منبر سے متصل ایک نئے منبر کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

مزید پڑھیں: Eid Prayers In Eidgah Srinagar تاریخی عید گاہ سرینگر میں کیا واقعی امسال نمازعید ادا ہوگی؟

ادھر جموں وکشمیر کے پولیس سربراہ نے کہا کہ سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں بھی امن و قانون کی صورت حال میں کافی بہتری آئی ہے اور لوگ پُر امن فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ عید گاہ سرینگر میں نماز عید کی ادائیگی سے متعلق فیصلہ صوبائی انتظامیہ کو لینا ہوگا۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے اگست سنہ 2019 میں عیدگاہ اور سرینگر کی جامع مسجد پر نماز عید پر پابندی عائد کی تھی۔ وہیں سنہ 2020 اور سنہ 2021 میں کورنا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ وہیں سنہ 2022 میں وقف بورڈ نے موسم ناسازگار ہونے کے باعث عیدگاہ میں نماز عید ادا کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.