ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: ہوم گارڈ جوانوں کا تنخواہ میں اضافے کے لیے احتجاج - جموں و کشمیر کے ہوم گارڈز کی پریشانی

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں جموں و کشمیر ہوم گارڈ جوانوں کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کو لیکر احتجاج جاری ہے۔ جموں کے گرین بلٹ پارک میں ہوم گارڈ کے عہدوں پر فائز نوجوان و خواتین مسلسل اپنے مطالبات کو لیکر احتجاج کر رہے ہیں۔

Home Guard jawans demonstrate for increase in salary
تنخواہ میں اضافے کے لیے احتجاج
author img

By

Published : Sep 15, 2020, 10:41 PM IST

جموں کشمیر ہوم گارڈز کا کہنا ہے کہ ہر مشکل وقت میں محکمہ ان کی خدمات حاصل کرتا ہے تاہم ان کی تنخواہ میں متعدد دفعہ اضافے کا وعدہ کیا گیا لیکن آج تک اضافہ نہیں کیا گیا۔

دو ہزار سات سو روپے کی تنخواہ پر ہوم گارڈ کی ڈیوٹی انجام دینے افراد کو زندگی گزر بسر کے لیے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ویڈیو

ہوم گارڈ کے ان جوانوں کے مطابق کورونا وبا کے دوران بھی ان کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں لیکن حکومت کی جانب سے ان کو ماسک اور سینٹائزر فراہم نہیں کیے گئے ہیں۔

گارڈ ملازمین کا مطالبہ ہے کہ دیگر ریاستوں اور یونین ٹریٹریز کی طرح پورے ماہ ان کی ڈیوٹی لگائی جانے کے ساتھ ساتھ ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے تاکہ وہ اپنے اہل خانہ اور بچوں کی بہتر پرورش کر سکیں۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں ہوم گارڈ نوجوانوں کو مہینے میں محض نو دن ہی ڈیوٹی انجام دینے کے لیے محکمہ کی جانب سے بلایا جاتا ہے اور باقی اکیس دن خالی بیٹھے رہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.