ETV Bharat / state

جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسیشن جموں کے انتخابات پر ردعمل

author img

By

Published : Aug 24, 2021, 2:14 AM IST

جموں و کشمیری کی خصوصی آئینی حیثیت کے خاتمے کے بعد پہلی دفعہ منعقد ہورہے بار ایسو سی ایشن کے انتخابات پر ایڈوکیٹ گرجیت سنگھ وزیرنے اپنا رد عمل دینے ہوئے کہا کہ یہ انتخابات بہت اہم ہے۔

J&K High Court Bar Association to hold elections on Aug 28
جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسیشن جموں کے انتخابات پر ردعمل

جموں وکشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جموں ونگ کے انتخابات 28 اگست کو منعقد ہورہے ہیں۔ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد پہلی بار بار ایسو سی ایشن کے انتخاب کا انعقاد ہورہا ہے۔ یہ انتخابات بار ایسوسی ایشن کے لیے کافی اہم ہیں کیوں کہ وکلاء کا کام کاج کورونا لاک ڈاؤن کے سبب بہت متاثر رہا۔

ویڈیو
ایڈوکیٹ گرجیت سنگھ وزیر نے ہونے والے انتخابات کے بارے میں اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیر ہائی کورٹ جموں بار ایسوسی ایشن کے انتخابات بہت اہم ہیں۔'انہوں نے کہاکہ اس انتخاب میں سب سے زیادہ اہم انتخابی منشور یہی رہے گا کہ کس طرح سے وکیلوں کے مسائل انتظامیہ کے سامنے رکھ جائیں۔ ان کے مطابق امیدوار کو جیتنے کے بعد وکیلوں کی امیدوں پر کھڑا اترنا چاہیے'۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے پہلے بھی وکیلوں کی جدوجہد کے لیے لڑائی لڑی ہے اور آگے بھی وکیلوں کے حق میں انصاف کی لڑائی لڑیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ انتخابات وکیلوں کے لیے صحیح ثابت ہوں گے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.