جموں و کشمیر ہینڈی کیپڈ ایسوسی ایشن نے جموں کے ڈوگرہ چوک پر احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان کے تمام جائز مطالبات کو جلد از جلد پورا کیا جائے۔ J&K Handicapped Association Protest
اپنے مطالبات کو لیکر مخصوص افراد کی انجمن جموں و کشمیر ہینڈی کیپڈ ایسوسی ایشن کے بینر تلے جموں ڈوگرہ چوک پر احتجاج پوا اور مطالبہ کیا کہ ان کے جو بھی مسائل ہے وہ حل کئے جائیں ۔ J&K Handicapped Association
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جموں و کشمیر ہینڈی کیپڈ ایسوسی ایشن کے ممبران نے کہا کہ جموں و کشمیر و مرکزی حکومت ہر لحاظ سے جسمانی طور معذور افراد کے مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ ہمیں ہمیشہ لالی پاپ اور یقین دہانیوں کے سوا کچھ نہیں دیا گیا۔ سرکار کے بلند بانگ دعوے ہمیشہ کھوکھلے نکلے اور زمینی سطح پر کچھ بھی نہیں کیا گیا۔''
انہوں نے کہا کہ ''پہلے پنشن میں اضافہ کا معاملہ تھا جبکہ اب ایک ڈسبلٹی کمیٹی بنائی گئی ہے۔ اس میں کسی بھی جسمانی طور پر معذور افراد کو نہیں رکھا گیا ہے اور وہاں جو ممبر رکھیں گئے ہیں وہ ہماری مخالفت کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں ہمیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ہمیں اس کمیٹی کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہے۔'' انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ماہانہ جو ایک ہزار روپیہ دیا جاتا ہیں اس کو بڑھایا جائے۔''J&K Handicapped Association takes out protest rally
انہوں نے کہا کہ ''ہم بار بار انتظامیہ کے آفیسران سے ملے، حال ہی میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ان کو یقین دہانی کرائی تھی کہ ان کے جو بھی مسائل ہونگے ان کو حل کیا جائے گا تاہم کافی یقین دہانی کروائی گئی لیکن بدقسمتی سے ابھی تک کچھ بھی نہیں ہوا۔ اس لئے آج ہم پھر سڑکوں پر احتجاج کرنے کے لیے مجبور ہوئے۔''
انہوں نے مزید کہا کہ ''جموں و کشمیر کےمخصوص افراد کے ساتھ تمام حکومتوں کی طرف سے ہمیشہ برا سلوک کیا گیا ہے خواہ وہ مرکزی حکومت ہو یا ریاستی حکومت ہو اور جموں و کشمیر انتظامیہ ہمیں ہمیشہ یہ یقین دہانی کراتے رہی کہ ہم معذور افراد کو وہ تمام فوائد فراہم کریں گے ۔ ''
یہ بھی پڑھیں : Award to Handicapped Students: اننت ناگ میں مخصوص طلبہ کو ایوارڈ سے نوازا گیا