ETV Bharat / state

'کشمیر فلموں کی شوٹنگ کے لیے پسندیدہ جگہ'

author img

By

Published : Mar 31, 2021, 10:50 PM IST

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ بالی وڈ کے لیے جموں و کشمیر فلموں کی شوٹنگ کے لیے پسندیدہ جگہ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بالی وڈ کے معروف ہدایت کار اپنی فلموں کی شوٹنگ کے لیے پھر سے اس خطے کا رخ کر رہے ہیں۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

لیفٹیننٹ گورنر نے یہ باتیں بدھ کو جموں یونیورسٹی کے جنرل زورآور سنگھ آڈیٹوریم میں آئی اے ایس ابھیشیک سنگھ اور جوبن نوٹیال کے میوزک البم کو لانچ کرنے کے بعد شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

انہوں نے کہا: 'ایک بار پھر سے سنیما نگری، بالی وڈ کے نامور ہدایت کار جموں و کشمیر کی فضا کو سلور سکرین پر اتارنے کے لیے تیار ہیں۔ 1960 کی دہائی کی "کشمیر کی کلی" اور 1980 کی دہائی کی "بیتاب" اور "سلسلہ" جیسی لو سٹوری فلمیں پھر سے ایک بار حقیقت بننے کے لئے ہمارے دروازے پر دستک دے رہی ہیں'۔

انہوں نے کہا: 'جب بھی جموں و کشمیر کے ماضی کی باتیں ہوتی ہیں تو سینکڑوں فلموں کا ذکر آتا ہے۔ اس ذکر میں ایک لائن ضرور آتی ہے کہ یہ جگہ بالی وڈ فلموں کی شوٹنگ کے لیے سب سے پسندیدہ جگہ رہی ہے'۔

  • Attending the launch of musical album of famous singer Jubin Nautiyal at General Zorawar Singh, Auditorium Jammu University https://t.co/m60F0Hp04m

    — Office of LG J&K (@OfficeOfLGJandK) March 31, 2021 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

منوج سنہا نے کہا کہ ہم جموں شہر کے آس پاس موجود سیاحتی مقامات کو بھی فروغ دینا چاہتے ہیں تاکہ یہاں بھی فلموں کی شوٹنگ ہوسکے۔

ان کا مزید کہنا تھا: 'میں وزیر اعظم نریندر مودی کا شکر گزار ہوں جنہوں نے جموں و کشمیر میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اس سال 786 کروڑ روپے کی رقم مختص کی ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.