جموں: جموں و کشمیر پولیس اور فوج نے جموں شہر کے نروال علاقہ سے حزب المجاہدین کے ایک عسکریت پسند کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Hizbul Mujahideen Militant Arrested
پولیس ذرائع نے بتایا کہ جموں و کشمیر پولیس کی ایک ٹیم نے وادی کے شوپیاں ضلع سے تعلق رکھنے والے ایک عسکریت پسند کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ اس کے قبضہ سے ایک گرینڈ بھی ضبط کیا گیا ہے۔ One Grenade Recovered
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ عسکریت پسند کا تعلق حزب المجاہدین سے ہے جو جموں بس سٹینڈ پر گرینڈ پھینکنا چاہتا تھا۔ Hizbul Mujahideen Militant Arrested
گرفتار شدہ نوجوان کی شناخت شاکر احمد نائیکو ولد محمد شفیع نائیکو کے طور پر کی گئی ہے جو جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے ہرپورہ زینا پورہ کا ساکن ہے۔ ملزم کو جموں کے تر کوٹہ نگر پولیس سٹیشن میں رکھا گیا ہے۔ Militant hailing from South Kashmir
شاکر احمد نائیکو کے خلاف 2022 کی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) 56 اور سیکشن 18، 20، 23 غیر قانونی سرگرمیاں روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) اور 4/5 دھماکہ خیز ایکٹ کے تحت باہو پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
JeM Militant Arrested : ہندواڑہ میں جیش محمد کا عسکریت پسند گرفتار
سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے اس سلسلہ میں مزید تحقیقات عمل میں لائی جارہی ہیں۔