ETV Bharat / state

جی ایم سی جموں نے پلازما بینک کے قیام کے لئے اینٹی باڈی ٹیسٹنگ شروع کی - اینٹی باڈی ٹیسٹ

اینٹی باڈی ٹیسٹنگ کا کام بلڈ بینک کے عملے کی نگرانی میں انجام ہو رہا ہے اور بلڈ بینک ماہرین کی منظوری کے بعد ہی پلازما تیار کیا جائے گا۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By

Published : Sep 30, 2020, 1:39 PM IST

گورنمنٹ میڈکل کالج و ہسپتال جموں نے پلازما بینک کے قیام کے لئے کورونا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی اینٹی باڈی ٹیسٹنگ شروع کی ہے۔

بتادیں کہ پلازما تھیراپی کووڈ مریضوں کو ٹھیک کرنے میں کافی حد تک مدد گار ثابت ہوئی ہے جس کے پیش نظر یونین ٹریٹری انتظامیہ نے پلازما بینکس کے قیام کے لئے پہلے پلازما عطیہ کرنے والوں کے اینٹی باڈی ٹیسٹنگ کا عمل شروع کیا ہے۔

جی ایم سی جموں کے ذرائع نے بتایا کہ پلازما دینے سے پہلے عطیہ کرنے والے کا اینٹی باڈی ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا: 'پلازما عطیہ کرنے والے کا پہلے اینٹی باڈی ٹیسٹ کیا جاتا ہے اور جب خون میں اس کی مناسب سطح پائی جاتی ہے تب عطیہ دہندہ کو پلازما دینے کی اجازت دی جاتی ہے جس سے پھر کورونا میں مبتلا مریض کا علاج کیا جاتا ہے'۔

ذرائع نے کہا کہ اینٹی باڈی ٹیسٹنگ شروع ہوئی ہے اور منگل کے روز تیرہ افراد جن میں کچھ ڈاکٹرس بھی شامل ہیں، کے ٹیسٹ کئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ اینٹی باڈی ٹیسٹنگ کا کام بلڈ بینک کے عملے کی نگرانی میں انجام ہو رہا ہے اور بلڈ بینک ماہرین کی منظوری کے بعد ہی پلازما تیار کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں پلازما بلڈ بینکس کا قیام جموں اور کشمیر صوبوں میں قائم میڈیکل کالجوں اور شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سری نگر میں عمل میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جی ایم سی جموں میں پلازما نکالنے کے لئے ایک مشین موجود ہے اور دوسری میشن بھی جلد ہی لائی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.