ETV Bharat / state

BJP on voting Rights to Non Locals غیر مقامی افراد کو ووٹنگ حقوق دینا کوئی غیر قانونی کام نہیں

author img

By

Published : Oct 12, 2022, 7:29 PM IST

جموں وکشمیر بھاجپا یونٹ کے صدر رویندر رینا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں غیر مقامی افراد کو ووٹنگ فہرست میں شامل کرنا کوئی غیر قانونی کام نہیں بلکہ ملک کے آئین نے لوگوں کو یہ اختیارات دیے ہیں کہ وہ کہیں پر بھی اپنے ووٹ کا استعمال کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں ملک کے تمام قوانین لاگو ہیں۔BJP on voting Rights to Non Locals

Giving voting rights to non-natives in jk is not illegal says BJP's Ravinder Raina
غیر مقامی افراد کو ووٹنگ حقوق دینا کوئی غیر قانونی کام نہیں

جموں: جموں وکشمیر بھاجپا یونٹ کے صدر رویندر رینا نے واضح کیا ہے کہ غیر مقامی افراد کو ووٹنگ فہرست میں شامل کرنا کوئی غیر قانونی کام نہیں بلکہ ملک کے آئین نے لوگوں کو یہ اختیارات دیے ہیں کہ وہ کہیں پر بھی اپنے ووٹ کا استعمال کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور کانگریس اس حوالے سے لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔Ravinder Raina on voting Rights to Non Locals

رویندر رینا کا کہنا تھا کہ ’چونکہ دفعہ 370 کے قانون کو منسوخ کیا گیا ہے لہذا ملک کے سبھی قوانین اب جموں وکشمیر میں بھی لاگو ہیں‘۔

بتادیں کہ جموں کے ضلع ترقیاتی کمشنر کی جانب سے غیر مقامی افراد کو ووٹنگ فہرست میں شامل کرنے کے حوالے سے لئے گئے فیصلے کی صوبہ جموں میں بھی سخت مخالفت ہو رہی ہے اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے شدید ناراضگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔Jammu DC on Voting rights to non locals

جموں وکشمیر بی جے پی کے صدر رویندر رینا نے ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سال 1950 میں اُس وقت کی حکومت نے ایک قانون پاس کیا تھا جس کے تحت بھارت کے سبھی شہریوں کو کسی بھی ریاست یا یونین ٹریٹری میں ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں اس وقت نئے ووٹروں کی رجسٹریشن ہو رہی ہے اور آئین کے تحت متعلقین اپنے فرائض خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔ غیر مقامی افراد جموں وکشمیر میں اپنا ووٹ ڈال سکتے ہیں یہ کوئی غیر قانونی کام نہیں بلکہ آئین نے اُنہیں اس کا حق دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ہمارا آئین کہتا ہے ہر ایک شہری کو ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہے‘۔موصوف صدر نے بتایا کہ چونکہ جموں وکشمیر میں دفعہ 370 کے باعث غیر مقامی افراد یہاں پر اپنے ووٹ کا استعمال نہیں کرسکتے تھے اب مرکزی حکومت نے اس قانون کو منسوخ کیا لہذا ملک کے سبھی قوانین یہاں پر بھی لاگو ہیں۔

مزید پڑھیں: Political Leader On Outside Voters Registration جموں و کشمیر میں غیر مقامی ووٹرز کے اندراج پر سیاست گرم

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی پی ، نیشنل کانفرنس اور کانگریس اس حوالے سے لوگوں کو گمراہ کررہی ہیں اور پروپگنڈے کے ذریعے پُرامن حالات میں رخنہ ڈالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔اُن کے مطابق یہ کوئی نیا قانون نہیں بلکہ پُرانا قانون ہے اور اس پر پچھلے 70 برسوں سے عملدرآمد ہو رہا ہے۔NC PDP mislead JK people

بتادیں کہ ضلع ترقیاتی کمشنر جموں نے سبھی تحصیلداروں کو حکم نامہ جاری کیا ہے کہ صوبے بھر میں پچھلے ایک سال سے مقیم غیر مقامی شہریوں کو فوری طورپر ووٹنگ فہرست میں شامل کیا جائے۔حکم نامہ منظر عام پر آنے کے ساتھ ہی صوبے جموں کے لوگوں نے اس پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور فیصلہ کو ناقابل قبول قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: Azad on voting Rights to Non Locals "غیر ریاستی باشندوں کو جموں وکشمیر میں ووٹ کا حق دینا قبول نہیں"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.