پونچھ (جموں و کشمیر) : فوجی اہلکاروں کی جانب سے جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے متصل منشیات کو سرحد کے اِس پار اسمگل کرنے کی کوشش کے دوران گولی مارے جانے والے اسمگلر نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ دیا۔ فوت ہونے والے اسمگلر کی شناخت 22سالہ یاسر نذیر کے نام سے ہوئی ہے جو صوبہ جموں کے سرحدی ضلع پونچھ کے کرمارا گاؤں کا رہنے والا ہے۔
حکام نے بتایا کہ یاسر نذیر کو 24 ستمبر کو گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں اُس وقت داخل کرایا گیا تھا جب اسے گلپور سیکٹر سے زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا۔ نذیر کو فوج کے دستوں نے اس وقت گولی مار دی جب اس نے سرحد پار سے نشہ آور اشیاء سمگل کرنے کی کوشش کے دوران رکنے کے اشارے پر فرار ہونے کی کوشش کی۔ سرکاری ذرائع نے مزید بتایا کہ گرفتاری کے وقت نذیر کے قبضے سے منشیات پر مشتمل ایک پیکٹ برآمد کیا گیا تھا۔
انگریزی میں پڑھیں: J-K: Drugs Smuggler Succumbs To Bullet Wound In Jammu
ذرائع کا کہنا ہے کہ یاسر نذیر 1.25 بجے کے قریب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا اور اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ قانونی و طبی لوازمات کی تکمیل کے بعد آخری رسومات کے لیے لاش کو اہل خانہ کے سپرد کر دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: Drug Pedlars Arrested in Budgam بڈگام میں دو غیر ریاستی منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مادہ برآمد
اس سال اگست میں پولیس نے کہا تھا کہ دہشت گردوں کے ایک ساتھی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کو جموں و کشمیر پولیس، 26 آسام رائفلز اور 3rd BN CRPF کی ٹیموں نے ریاست کے درد گنڈ علاقے میں ایک چوکی پر مشترکہ آپریشن کے ایک حصے کے طور پر گرفتار کیا تھا۔