جموں خطہ میں مسلسل مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش پر تعطیل کی مانگ کئی برسوں سے سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے کی جارہی تھی اور کئی بار جموں میں یووا راجپوت سبھا کی طرف سے اس ضمن میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ Demand for Leave On Maharaja Hari Singh's Birthday
بھارتیہ جنتا پارٹی نے 2014 کے اسمبلی انتخابات میں اسے اپنے انتخابی منشور میں شامل کیا تھا جو وفا نہیں ہو سکا اور اب پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد جموں میں بھارتی جنتا پارٹی کے لیڈران نے دوبارہ سے اس پر سیاست کرنا شروع کردیا ہے اور لوگوں سے وعدہ کیا ہے کہ جموں و کشمیر میں مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش پر بی جے پی تعطیل کی حمایت کرے گی۔
تاہم جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شاہنواز چودھری نے کہا کہ بہارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈران نے 2014 کے انتخابات میں یہ وعدہ کیا تھا کہ مہاراجہ ہری سنگھ جی کے یوم پیدائش پر چھٹی دی جائے گی لیکن آج تک ایسا نہیں ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی نے آج تک کوئی وعدہ پورا نہیں کیا جب کہ بے روزگاری کے خاتمے کی بات ہورہی تھی نوجوانوں کو نوکریاں دینے کے بجائے ان کے ساتھ جھوٹے وعدے کیے گئے۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیرکا خصوصی درجہ واپس لینے کے بعد مرکزی وزارت داخلہ نے نیشنل کانفرنس کے بانی مرحوم شیخ محمدعبداللہ کے جنم دن جوپانچ دسمبر کو منایا جاتا ہے اور جموں و کشمیر میں اس دن سرکاری دفتر میں چھٹی ہوا کرتی تھی، اس کے علاوہ 13جولائی جو 1931کے شہداء کے نام سے جاناجاتا تھا، یہ چھٹیاں منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
مرکزی وزارت داخلہ کے اس اعلان کے بعد پچھلے دو برسوں سے پانچ دسمبر اور 13جولائی کو جموں و کشمیرمیں سرکاری طور پر چھٹیاں نہیں منائی جاتی ہے۔