ETV Bharat / state

جموں: کورونا کے پیش نظر چڑیا گھر کو بند کرنے کا فیصلہ

author img

By

Published : May 10, 2021, 9:49 AM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کے زد میں اب جانور بھی آنے لگے ہیں۔ جس کے پیش نظر جموں و کشمیر انتظامیہ نے زو پارکوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جموں: کورونا کے پیش نظر زو کو بند کرنے کا فیصلہ

ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر جاری ہے، تو وہیں جانور بھی اس وائرس کے زد میں آنے لگے۔

اس سے قبل حیدرآباد میں 8 شیروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہیں۔ان 8 بیمار جانوروں کے کلینیکل ٹیسٹ بھی مثبت آئی تھی۔

گزشتہ برس کورونا وائرس کے آغازکے بعد ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن،سائنسدانوں اور ڈاکٹروں کی بڑی تعداد نے کہا تھا کہ کورونا وائرس سے جانور متاثر نہیں ہوتے اور نہ ہی جانوروں سے کورونا وائرس پھیلتا یا منتقل ہوتا ہے۔

ایسے میں حیدرآباد کے نہرو زولوجیکل پارک کے 8 ببرشیروں میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی اطلاع، پریشانی کا سبب بنا ہوا ہے اور یہ ملک کا پہلا واقعہ ہے۔

جس کو مدنظر رکھتے ہوئے جموں و کشمیر انتظامیہ نے زو پارکوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کی۔ چیف کنزرویٹر افسر وائلڈ لائف جموں سریش کمار نے ای ٹی وی بہارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے اب شیر، چیتا جیسے جانوروں میں بھی اب کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہیں۔

جس کے مد نظر جموں کشمیر انتظامیہ نے زو پارک کو بند کرنے کا حکم دیا اور اب مرکزی حکومت نے بھی زو کو بند کرنے کا باضابطہ حکم نامہ جاری کیا۔

وہیں انہوں نے کہا کہ جانوروں کی دیکھبال کرنے والے عملے کو پی پی ای کٹ پہن کر زو میں جانے کی اجازت ہوتی ہیں اور پورے پروٹوکال کے ساتھ جانوروں کی دیکھبال کی جاتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.