ETV Bharat / state

Dailywagers Protest in Jammu جموں میں پی ایچ ای کے عارضی ملازمین نے سیکریٹریٹ کی طرف مارچ کیا - پی ایچ ای ڈیلی ویجروں کا احتجاج

جموں میں جمعرات کے روز مختلف اضلاع سے آئے ہوئے پی ایچ ای کے عارضی ملازمین کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور سول سیکریٹریٹ کی طرف مارچ کیا۔ Dailywagers Protest in Jammu

Dailywagers Protest in Jammu
جموں میں پی ایچ ای کے عارضی ملازمین نے سیکریٹریٹ کی طرف مارچ کیا
author img

By

Published : Aug 25, 2022, 5:20 PM IST

جموں: جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں میں جمعرات کے روز مختلف اضلاع سے آئے ہوئے پی ایچ ای ڈیلی ویجروں کی ایک بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرئے کئے اور سیول سیکریٹریٹ کی طرف مارچ کیا۔ اس دوران پولیس نے کئی مقامات پر مظاہرین کو روکنے کی خاطر رکاوٹیں کھڑی کیں جس کے بعد ڈیلی ویجروں نے شاہراہ پر دھرنا دیا۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ اُن کی نوکریوں کو مستقل کیا جائے۔ Dailywagers Protest in Jammu

جموں میں ڈیلی ویجروں کو روکنے کی خاطر ضلع انتظامیہ نے پہلے ہی سیکریٹریٹ کی طرف جا رہے راستوں پر تین دائر وں والی سیکورٹی تعینات کی تھی جس وجہ سے وہ اُس کو پار نہ کر سکے۔ نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران ڈیلی ویجروں نے بتایا کہ پچھلے کئی برسوں سے ہم نوکریوں کو مستقل کرنے کی مانگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بی جے پی کے لیڈروں نے یقین دہانی کرائی تھی کہ اُن کی نوکریوں کو مستقل کیا جائے گا لیکن چار سال گزر گئے آج تک یہ وعدہ وفا نہیں ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں: Daily Wagers Protest in Jammu: جموں میں محکمہ جل شکتی کے عارضی ملازمین کا احتجاج

اُن کے مطابق ایل جی انتظامیہ نے بھی ڈیلی ویجر یونینوں کے ساتھ کئی مرتبہ مذاکرات کئے اور جائز مسائل کو حل کرنے کا یقین دلایا تاہم اس حوالے سے کوئی پیش رفتہ نہیں ہوئی۔ مظاہرین نے مزید بتایا کہ اُنہیں سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور کیا جارہا ہے۔ Dailywagers Protest in Jammu

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.