ETV Bharat / state

پاکستانی ٹھکانوں پر جوابی گولہ باری، متعدد فوجی ہلاک - لائن آف کنٹرول (ایل او سی)

لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی فوج نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کے کئی ٹھکانوں پر فائرنگ کرکے متعدد فوجیوں کو ہلاک کیا ہے۔

پاکستانی ٹھکانوں پر جوابی گولہ باری
author img

By

Published : Oct 20, 2019, 4:01 PM IST

لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی جوابی کارروائی میں پاکستان کے چھ فوجی اور متعدد شہری ہلاک ہوئے ہیں جبکہ اس فائرنگ میں درجنوں شہریوں کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔

پاکستانی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی علاقہ ٹنگڈار (کپوارہ) میں بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس میں دو بھارتی جوان اور ایک شہری ہلاک اور تین دیگر شہری زخمی ہوگئے تھے۔ یہ شیلنگ سنیچر رات کو شروع ہوئی تھی اور صبح چھ بجے تک جاری رہی۔
اے این آئی کے مطابق بھارتی فوج نے شدید جوابی کارروائی کرکے شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔ اس حملے میں پاکستانی فوج کے چار سے پانچ فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی فوج نے انکے علاقوں میں بلاشتعال گولہ باری کی جس میں ایک فوجی اور چھ شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔

پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پاکستانی گولہ باری سے نو بھارتی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

وہیں بھارتی فوجی ذرائع نے مزید کہا کہ اس کی جوابی کارروائی میں 35 عسکریت پسند بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

پاکستانی اخبار ڈان کے مطابق جورا، شاہ کوٹ اور نوشیری علاقوں میں شیلنگ سے شہری آبادی کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

پاکستانی فوج نے اس لانس نائک کی تصویر بھی جاری کی ہے جس شیلنگ کے دوران مارا گیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.