ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: کورونا وائرس کے 250 مثبت معاملات، تین اموات

author img

By

Published : Dec 23, 2020, 8:12 PM IST

بدھ کو جموں و کشمیر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے 250 مثبت کیسز کی تصدیق کے ساتھ ہی اس وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1,19,053 پہنچ گئی ہے۔

جموں و کشمیر: کورونا وائرس کے 250 مثبت معاملات، 3اموات

جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے بدھ کو جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے 250 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں۔ جن میں 135صوبہ جموں جبکہ 115 کشمیر سے درج کئے گئے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران عالمی وبا سے صوبہ جموں میں ایک جبکہ وادی کشمیر میں دو افراد کے فوت ہونے کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق اس دوارن 338افراد وبائی مرض سے شفا یاب ہو کر اسپتالوں سے رخصت کیے گئے۔ شفایاب ہونے والے مریضوں میں 139صوبہ جموں جبکہ 199کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔

میڈیا بلیٹن کے مطابق اب تک درج کیے گئے کُل 119053مثبت معاملات میں صرف 3555ہی فعال ہیں۔ جبکہ کل مثبت معاملات میں سے 113645شفایاب اور 1853فوت ہوچکے ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس سے اب تک صوبہ جموں میں 682جبکہ وادی کشمیر میں 1171افراد فوت ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.