ETV Bharat / state

Vikar Rasool on BJP: بی جے پی نے بربادی کے سوا کچھ نہیں کیا، کانگریس رہنما

جموں میں کانگریس کے 'یک روزہ خواتین کارکنان کنونشن' کے دوران جموں و کشمیر کے ریاستی کانگریس صدر نے ایک بار پھر بھارتیہ جنتا پارٹی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ Mahila Congress One Day Convention in Jammu

Vikar Rasool on BJP: بی جے پی نے تباہی کے سوا کچھ نہیں کیا، کانگریس لیڈر

author img

By

Published : Oct 31, 2022, 6:12 PM IST

جموں: جموں و کشمیر ریاستی مہیلا کانگریس نے جموں کے چٹھا علاقے میں 'یک روزہ خواتین کارکنان کنونشن' کا انعقاد عمل میں لایا۔ کنونشن میں پارٹی کی ریاستی خاتون صدر اندو پوار اور جموں کشمیر کانگریس کمیٹی کے صدر وقار رسول وانی نے شرکت کی۔ کنونشن میں جموں کے دیگر سینئر کانگریس لیڈران سمیت خواتین کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ Jammu Mahila Congress One Day Convention

بی جے پی نے تباہی کے سوا کچھ نہیں کیا، کانگریس لیڈر

تقریب کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے جے کے پی سی سی صدر وقار رسول نے کہا کہ 'کانگریس جلسہ میں خواتین کی اتنی تعداد پارٹی کی مقبولیت کا ثبوت ہے۔' انہوں نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’بھارتیہ جنتا پارٹی نے تباہی کے سوا کچھ بھی نہیں کیا۔ مہنگائی اور بے روزگاری کی شرح میں اضافہ کا حوالہ دیتے ہوئے وقار رسول نے کہا کہ 'ہر جگہ لوگ پریشان ہیں، بی جے پی کی پالیسیوں سے تنگ آچکے ہیں۔ ڈیلی ویجرز کی ہڑتال جاری ہے، بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 9برسوں کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی نے عوامی مفاد کے لیے کچھ بھی نہیں کیا۔ انہوں نے صرف تباہی مچائی۔‘‘ Vikar Rasool on BJP

قبل ازیں، کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وقار رسول نے کہا: ’’خواتین کی اتنی بڑی تعداد میں موجودگی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ خواتین اپنے حقوق سے آگاہ ہیں اور وہ مردوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر سیاسی، سماجی و اقتصادی امور کو بہتر طور پر سمجھ رہی ہیں۔‘‘ وقار رسول نے کہا: ’’کانگریس واحد ایک پارٹی ہے جس نے راہول گاندھی کی قیادت میں ہر شعبے میں خواتین کی نمائندگی کو یقینی بنایا ہے۔‘‘Cong Leader Accuses BJP on bringing Destruction

مزید پڑھیں: 'بی جے پی کی پالیسی غریبوں کو بااختیار بنانے کے بجائے امیروں کو مضبوط بنانا ہے'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.