جموں: بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا آج سہ پہر جموں پہنچے، جہاں جموں کے ایئر پورٹ کے باہر بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان و لیڈران نے ان کا استقبال بڑے پیمانے پر کیا۔ وہ بی جے پی کے دفتر میں پارٹی امور کی ایک اہم میٹنگ BJP Meeting in Jammu میں حصہ لیں گے۔
بتایا جا رہا ہے کہ جے پی نڈا مرکز کے زیر انتظام علاقے کے جموں میں پارٹی امور کی ہونے والی میٹنگز کی صدارت کریں گے۔
اس دورے کے موقع پر نڈا بی جے پی کارکنان کے کچھ وفود سے بھی ملاقات کرنے والے ہیں۔
قومی صدر جے پی نڈا جموں و کشمیر میں اگلے اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ BJP President JP Nadda Reached Jammu
یہ بھی پڑھیں: JP Nadda Slams Akhilesh Yadav: جے پی نڈا نے اکھلیش یادو کو تنقید کا نشانہ بنایا
اطلاعات کے مطابق بی جے پی کی جموں و کشمیر قیادت نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں پارٹی سرگرمیوں اور کارکردگی کے حوالے سے ایک تفصیلی رپورٹ تیار کی ہے، جسے نڈا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ بی جے پی کی جموں و کشمیر یونٹ سے بھی توقع کی جا رہی ہے کہ وہ کشمیر میں پارٹی کی جڑیں مضبوط کرنے پر توجہ دیں۔ BJP President JP Nadda Reached Jammu