ETV Bharat / state

Mata Vaishno Devi Temple Katra اپریل کے پہلے دس دنوں میں تین لاکھ سے زائد عقیدت مندوں نے مندر میں حاضری دی، بورڈ - ماتا ویشنو دیوی مندر جموں کٹرا

شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اپریل کے دس دنوں میں3 لاکھ 20 ہزار عقیدت مندوں نے مندر میں حاضری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ یاتریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔

Around 3.20 Lakh Devotees Visited Vishnov Devi Shrine in Katra in april 10 days
اپریل کے پہلے دس دنوں میں تین لاکھ عقیدت مندوں نے مندر میں حاضری دی، بورڈ
author img

By

Published : Apr 11, 2023, 4:23 PM IST

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع ریاسی کٹرہ علاقے میں ترکوٹہ پہاڑیوں میں واقع شری ماتا ویشنو دیوی مندر میں ماہ رواں کے پہلے دس دنوں کے دوران زائد از تین لاکھ عقیدت مندوں نے حاضری دی ہے۔شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ امتحانات کے ختم ہونے کے ساتھ ہی عقیدت مندوں کی تعداد میں اضافہ درج ہونے لگا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کٹرہ میں تہوار جیسا ماحول ہے کیونکہ ملک بھر سے عقیدت مند ماتا ویشنو دیوی میں حاضری دینے کے لئے آ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اپریل کے پہلے دس دنوں کے دوران 3 لاکھ 20 ہزار عقیدت مندوں نے یہاں حاضری دی ہے۔موصوف عہدیدار نے کہا کہ بھاری رش کے پیش نظر یاترا رجسٹریشن سینٹر کو مختصر وقفے کے لئے بند کیا گیا جس کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند کٹرہ بیس کیمپ پر رک گئے۔انہوں نے کہا کہ بورڈ نے یاتریوں کی سہولیت کے لئے تمام یاترا رجسٹریشن سینٹر کھلے رکھے ہیں۔دریں اثنا ضلع انتظامیہ یاتریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔

مزید پڑھیں: Devotees Reach Mata Vaishno Devi Temple سال نو کی آمد کے پیش نظر ماتا ویشنو دیوی مندر پر عقیدت مندوں کی بھیڑ

واضح رہے کہ سنہ 2022 میں تقریباً 91 لاکھ عقیدتمندوں نے مندر میں حاضری دی۔ شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے سی ای او انشول گرگ نے کہا کہ سنہ 2013 میں آن لائن انفرادی یاتری رجسٹریشن کے آغاز کے بعد سنہ 2022 میں 91.25 لاکھ عقیدت مندوں نے ماتا ویشنو دیوی مندر میں حاضری دی ۔انہوں نے کہا کہ 2022 کے آخری دن 23,110 زائرین نے مندر کے درشن کئے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.