جموں:آنگن واڑی ورکرس اور ہلپرس نے جمعرات کے روز جموں پریس کلب میں جمع ہو کر اپنے مطالبات خاص طور پر ماہانہ مشاہرے میں اضافے کو لے کر احتجاج درج کیا۔احتجاجی ورکرس "نہ ڈرنے والی آنگن واڑی" "کام کرنے والی آنگن واڑی" جیسے نعرے لگا رہی تھیں۔ Aganwadi Workers Protest in Jammu
مزید پڑھیں: Anganwadi workers Protest: آنگن واڑی ورکرز کا انتظامیہ کے خلاف زبردست احتجاج
ایک اور احتجاجی ورکر نے کہا کہ ہمارے کام کا بوجھ کافی بڑھ گیا لیکن ماہانہ نتخواہ میں اضافہ نہیں کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس شعبہ کے ساتھ اعلیٰ تعلیم یافتہ خواتین کام کرتی ہیں لیکن ماہانہ تنخواہ صرف چار ہزار روپیے ہے جو انتہائی کم ہے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہم پانچ کام کرتے تھے اور آج وہ بڑھ کر اکیس ہوگئے ہیں۔ہمیں اپنے فون ریچارج رکھنے پڑتے ہیں اور ریچارج کرنے کا ہی ماہانہ ساڑھے تین سو روپیے کا خرچہ آتا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارے ماہانہ تنخواہ میں اضافہ،بقایاجات کی ادائیگی اور نوکریوں کی مستقلی کے لئے اقدام اٹھانے چاہیے۔