اس سیمینار سے علاقے اور بیرون علاقے کے متعدد علمی شخصیات نے شرکت کرکے اظہار خیال کیا اور سب نے یک زبان ہوکر کہا عورتیں کسی بھی اعتبار مرد سے کم نہیں ہیں، بس ضرورت ہے کہ انہیں اپنا منصب اور مقام یاد دلایا جائے۔
یہ سیمینار ہندوارہ کے شیخ العالم انوارمنٹ ہال میں منعقد ہوا۔اس میں جن حضرات نے شرکت کی، ان میں ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر عبدالرزاق، ڈی ایف او لنگیٹ وسیم احمد، ٹی ایس او ہندوارہ جاوید احمد، سابق پولیس آفیسر عبدالرشید، ایڈووکیٹ محمد قاسم اور محمد شفیع ماگامی کا نام قابلِ ذکر ہے۔
اس موقع پر ادارہ 'وومنز امپاورمنٹ ٹرسٹ' کی سربراہ عابدہ وار نے کہا کہ خواتین کے ساتھ کی جا رہی ظلم زیادتی کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
اس سیمینار میں سماج کی پسماندہ خواتین کے ساتھ ساتھ ان مظلوم خواتین کا بھی تذکرہ ہوا، جسے سماج کے بے جا رسم و رواج کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔