ETV Bharat / state

زیڈ موڑ ٹنل کی تعمیر، مقامی لوگوں کا احتجاج پر جانے کا فیصلہ

لیہہ ۔ سرینگر شاہراہ پر موسم سرما میں بھاری برفباری کی وجہ سے گاڑیوں کی نقل و حمل بند ہوجاتی ہے جس کے لیے 23 کلومیٹر ٹنل زیر تعمیر ہے۔

مقامی لوگوں کا احتجاج پر جانے کا  فیصلہ
مقامی لوگوں کا احتجاج پر جانے کا فیصلہ
author img

By

Published : Jul 19, 2020, 11:11 AM IST

Updated : Jul 19, 2020, 12:20 PM IST

وادی کشمیر کے وسطی ضلع گاندربل میں زیر تعمیر زیڈ موڑ ٹنل پر مقامی مزدوروں کو کام نہ دینے پر سرپنچ ایسوسی ایشن کے صدر نذیر احمد رینہ نے انتظامیہ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے حلقہ اسمبلی کے لوگوں کو لے کر سرینگر لیہہ قومی شاہراہ پر دھرنا دیں گے۔

مقامی مزدوروں کا احتجاج پر جانے کا فیصلہ

خیال رہے کہ لیہہ سرینگر شاہراہ پر موسم سرما میں بھاری برفباری کی وجہ سے گاڑیوں کی نقل و حمل بند ہوجاتی ہے جس کے لیے 23 کلومیٹر ٹنل زیر تعمیر ہے ۔

اگرچہ اس ٹنل پر ایک سال بعد دوبارہ شروع کیا گیا ہے تاہم مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ اب ہر طرح مزدور باہر سے لائے جا رہے ہیں جس پر مقامی لوگوں نے احتجاج بھی کیا ہے۔

وہیں سرپنچ ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ اگر انتظامیہ نے جلد سے جلد مزدوروں کے مطالبات حل نہ کیے تو وہ علاقے کے لوگوں کے ساتھ سرینگر لیہہ شاہراہ کو بند کریں گے ۔

انہوں نےکہا کہ اس علاقے کے لوگ مزدوری پر اپنی روزی روٹی کماتے ہیں اور کورونا وائرس کی وجہ سے انہیں مزدوری بھی نہیں مل رہی ہے جب سے ٹنل والوں نے انہیں کام سے نکالا ہوا ہے۔

اگرچہ ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ٹنل میں کام کر رہے اعلی افسران سے بات کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے بات کرنے سے انکار کر دیا۔

Last Updated : Jul 19, 2020, 12:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.