جے شنکر نے لوک سبھا میں کہا کہ ' میں نے حال ہی میں سرینگر کا دورہ کیا اور ایران میں زیر تعلیم چند طلباء کے والدین سے ملنے کے لئے پہل کی۔ اس وقت ان کی بےچینی مکمل طور پر قابل فہم ہے۔'
انہوں نے کہا کہ ' میں نے انہیں یقین دلایا کہ حکومت ان کے بچوں کو جلد سے جلد ملک لائے گی اور میں ایوان کو یہ بات بتانا چاہوں گا کہ ان طلباء کا طبی معائنہ کا کام آج سے شروع ہوا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر خارجہ ایس جے شنکر اچانک کشمیر کے دورے پر پہنچے اور ایران میں پھنسے ہوئے طلبا کے اہل خانہ سے ملاقات کی تھی۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ کورونا وائرس پھیلنے سے ایران ان ممالک میں شامل ہے جہاں اموات کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ چین، اٹلی اور ایران ایسے تین ممالک ہیں جہاں کوروناوائرس کافی حد تک پھیل چکا ہے۔ ادھر کشمیری طلباء کے والدین نے مرکزی وزیر سے اپیل کی کہ وہ بنا کسی لیت ولعل کے طلبا کو ایران سے واپس وطن لائیں۔