ETV Bharat / state

Poor Cellular Facilities in Tral Villages کملا اور برن پتھری ترال میں مواصلاتی سہولیات کا فقدان

author img

By

Published : Aug 2, 2023, 11:15 AM IST

ضلع پلوامہ کے ترال میں مواصلاتی نظام کی سہولیات نہیں ہونے کی وجہ سے مقامی باشندوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی باشندوں نے ایل جی انتظامیہ سے ترال اور اس کے اطراف کے علاقوں میں مواصلاتی نظام کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا۔

کملا اور برن پتھری ترال میں مواصلاتی سہولیات کا فقدان

پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے سب ضلع ترال کے کئی دیہات میں آج بھی بہتر مواصلاتی نظام ایک عوامی مسئلہ بن کے سامنے آ رہا ہے۔ پوری دنیا ایک گلوبل ولیج میں تبدیل ہوگئی ہے لیکن پلوامہ ضلع کے ترال سمیت دیگر علاقے اب بھی موبائل نیٹ ورک کے مسائل سے دوچار ہیں۔ برن پتھری کے مقامی باشندوں کے مطابق اے ڈی سی ترال کی مداخلت سے اگرچہ ایک ٹاور منظور ہوا تھا تاہم وہ دوسرے گاوں میں لگایا گیا اور ان کی پریشانی دور ہی نہیں ہوئیں۔ اس دوران کملا بوچھو کے باشندوں نے گاؤں میں مواصلاتی نظام کی خستہ حالی کو لیکر ایک خاموش احتجاج کے ذریعے اپنی شکایت انتظامیہ تک پہنچانے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں:Protest In Kulgam کولگام میں مقامی باشندوں کا احتجاج

مقامی باشندوں کے مطابق گاؤں میں تقریباً ڈیڑھ سو کنبے آباد ہیں۔ تاہم بدقسمتی سے جدید دور میں بھی یہ گاؤں مواصلاتی سہولیات سے محروم ہے جس کی وجہ سے لوگوں کے کام کاج اور ایک دوسرے سے رابطہ کرنے میں بڑی دشواری ہو رہی ہے۔ اس مسئلے کی وجہ سے بچوں کی آن لائن پڑھائی بھی نہیں ہو پاتی ہے۔ مقامی باشندوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے کئی بار مواصلاتی کمپنیز سے شکایت کی لیکن ان کے مطالبے کو خاطر میں نہیں لایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے اب ان کے گاؤں میں سماجی و معاشرتی مسائل بھی پیدا ہو رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.