اننت ناگ: مرکز کے زیر اہتمام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں واقع صوفی بزرگ حضرت فدا لسہ خان (رح) پر سالانہ عرس کا اہتمام کیا گیا۔اس سال عرس مبارک کے موقع پر وادی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے عرس میں شرکت کی۔ عرس کے موقعہ پر حسب روایت عقیدت مندوں کی طرف سے خاص دعائیں، درود و اذکار اور نعت و مناجات کی مجالس کا اہتمام کیاگی۔اس موقع پر صوفیانہ مجلس کا بھی اہتمام کیا گیا۔
کئی نامور صوفی گلوکاروں کی جانب سے ساز و سماں کی محفلیں سجائی گئیں،اس دوران صوفی فنکاروں نے صوفیانہ کلام پیش کرتے ہوئے حاضرین کو محظوظ کیا۔عرس مبارک کے موقع پر عقیدت مندوں کے لئے تمام تر انتظامات کئے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:Job Fair In Kupwara ضلع کپواڑہ میں یک روزہ روزگار میلے کا انعقاد
اس موقعے پر مقررین نے کہا کہ وادی صوفیوں اور بزرگان دین کا مسکن رہی ہے۔جنہوں نے خدا پرستی اور انسانیت کا درس دیا ہے،صوفی بزرگ حضرت فدا، لسہ خان صاحب (رح) بھی ایسے ہی پیربزرگوں میں شامل تھے۔لہذا ہر فرد کو ان کے نقش قدم پر چلنا چاہیے۔صوفی شاعر کے آستان عالیہ سے وابستہ منتظمین کی طرف سے عقیدت مندوں کیلئے قیام و طعام کے اعلیٰ انتظامات کئے گئے تھے۔جبکہ زائرین کے لئے خاص لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔