ETV Bharat / state

Rotary Health Club of India روٹری ہیلتھ کلب آف انڈیا کے ڈاکٹروں کی کامیاب سرجریوں نے ایک بچی دو لوگوں کو نئی زندگی دی

روٹری ہیلتھ کلب آف انڈیا نے طبی کیمپ کے دوران ضلع پلوامہ میں دو ایسی کامیاب سرجریوں کو انجام دیا جس سے ایک ڈھائی سال کی بچی اور ایک خواتین کو نئی زندگی مل گئی ہے۔ کیمپ کے دوران ایک ڈھائی سال کی بچی کی آنکھوں کو آپریشن کرکے سیدھی کی گئی جبکہ ایک عورت کو ماں بننے کے خواب برقرار رکھا گیا۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 13, 2023, 4:19 PM IST

روٹری ہیلتھ کلب آف انڈیا کے ڈاکٹروں کی کامیاب سرجریوں نے ایک بچی دو لوگوں کو نئی زندگی دی

پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں روٹری کلب آف انڈیا کے زیر اہتمام میڈیکل کیمپ میں دو ایسی کامیاب سرجریوں کو انجام دیا جس سے ایک ڈھائی سال کی بچی اور ایک خواتین کو نئی زندگی مل گئی ہے۔

ضلع کے بارسو اونتی پورہ سے ایک ڈھائی سال کی بچی کو جنم سے ہی آنکھوں میں ترچھا پن تھا جس کی وجہ سے ان کے والدین کو کافی پریشان تھے۔جبکہ انہیں اس کیمپ کے بارے میں ضلع ہسپتال پلوامہ کی جانب سے مطلع کیا گیا۔

انہوں نے روٹری ہیلتھ کلب آف انڈیا کے ڈاکٹروں سے ملاقات کی۔ ڈاکٹروں نے اس بچی کو ٹھیک کرنے کا یقین دلایا جس کے بعد کیمپ کے ڈاکٹروں نے ضلع ہسپتال پلوامہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ عبدالغنی ڈار اور اس بچی کے والدین سے اجازت لے کر اس کا آپریشن کردیا جو کافی دیر تک جاری رہا۔

اس بچی کی دونوں آنکھوں کو سیدھی کر دی گئی۔ جس کے بعد اس بچی کے والدین کافی خوش نظر آئے۔گارجین نے ان ڈاکٹروں کو دعائے دی ۔ اب یہ ڈھائی سال کی بچی عام لوگوں کی طرح دیکھ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Rotary Health Club of India پلوامہ میں میگا ہیلتھ سرجیکل پروجیکٹ کا انعقاد

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کشمیر نے روٹری ہیلتھ کلب آف انڈیا کے تعاون سے جنوبی کشمیر کے لیے ایک میگا ہیلتھ سرجیکل پروجیکٹ کا انعقاد کیا تھا جس میں جنوبی کشمیر کے سبھی ہسپتالوں میں کئی کامیاب سرجریوں کو انجام دیا گیا۔ جبکہ ضلع ہسپتال پلوامہ میں بھی ایک ٹیم موجود تھی جنہوں نے 276 کامیاب سرجریوں کو انجام دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.