ETV Bharat / state

پونچھ: مختلف حادثات میں دو افراد زخمی

author img

By

Published : Apr 10, 2020, 9:15 PM IST

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں الگ الگ مقام پر دو حادثات پیش آئے ہیں جن میں دو افراد اور تین بھنسیں زخمی ہوئی ہیں۔

پونچھ: مختلف حادثات میں دو افراد زخمی
پونچھ: مختلف حادثات میں دو افراد زخمی

پولیس ذرائع کے مطابق مینڈھر کے کوٹاں علاقے میں محکمہ بجلی کا ملازم بجلی کی تارو ں کو مرمت کر رہا تھا کہ اچانک اسے کرنٹ لگا اور بجلی کے پول سے نیچے گرگیا جس کی وجہ سے وہ زخمی ہو گیا۔

پونچھ: مختلف حا دثات میں دو افراد زخمی

زخمی ملازم کو فوری طور پر لوگو ں نے سب ضلع ہسپتال میں داخل کیا جہاں پر اس کا علاج و معالجہ جاری ہے۔ زخمی ملازم کی شناخت محمود احمد ولد عبد العزیز خان (40) ساکن دارگلون سویاں کے طور پر ہو ئی ہے۔

وہیں دوسرا حادثہ مینڈھر کے گوہلد علاقے میں پیش آیا جس میں ایک شخص اور تین بھنسیں زخمی ہوئی ہیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق گوہلد میں مویشی خانہ میں اچانک آگ لگ گئی جس کی وجہ سے منشی خان ولد سید حمد عمر 70سال زخمی ہوگیا جبکہ اس کی تین بھنیس بھی اس حادثہ میں جھلس گئی ہیں ۔

البتہ منشی خان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اس کا بھی علاج سب ضلع ہسپتال میں چل رہا ہے ۔

بلاک میڈیکل آفیسر ڈاکٹر پرویز خان نے بتایا کہ' دو مختلف حادثات پیش آئے ہیں جس میں دونوں افراد زخمی ہوگئے ہیں البتہ ان کی حا لت خطرے سے با ہر ہے اور اگر ہمیں ضرورت پڑی تو ہم ان کو گورنمٹ میڈیکل کالج جموں یا راجوری منتقل کر یں گے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.