ETV Bharat / state

'کولگام میں دو ہلاک شدہ عسکریت پسند کووڈ19 مثبت' - پولیس کے ترجمان

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں سنیچر کو تصادم میں ہلاک ہونے والے دو عسکریت پسندوں کا کورونا وائرس ٹسٹ مثبت پایا گیا ہے۔

کولگام  میں دو مہلوک عسکریت پسند کووڈ19 پازیٹو :پولیس

author img

By

Published : Jul 5, 2020, 6:53 PM IST

پولیس کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ان ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کے ٹیسٹ سرینگر کے کووڈ 19 ہسپتال میں کئے گئے ہیں جہاں ان کو مثبت پایا گیا ہے۔

غور طلب ہے کہ کولگام کے ارہ گاؤں میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین ہوئے تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے تھے جبکہ ایک فوجی افسر زخمی بھی ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ہلاک شدہ عسکریت پسندوں میں ایک عسکریت پسند غیر مقامی ہے جس کی شناخت حیدر کے طور پر ہوئی تھی جبکہ دوسرے عسکریت پسند کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کووڈ 19 کے رہنما خطوط کے مطابق مذکورہ عسکریت پسندوں کی تدفین بارہمولہ میں ہوگی۔

واضح رہے کہ کووڈ 19 وبا کے پھیلاؤ کے فوراً بعد مقامی ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کو ہندواڑہ، سنہ مرگ یا بارہمولہ میں بستیوں سے دور دفن کیا جاتا ہے۔

اس سے قبل صرف غیر مقامی عسکریت پسندوں کو ان قبرستانوں میں دفن کیا جاتا تھا، لیکن کووڈ 19 کی وجہ سے اب مقامی عسکریت پسندوں کی تدفین کا یہی طریقہ زیر عمل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.