ETV Bharat / state

کورونا سے تحفظ کے لیے دو ماسک لگانا ضروری: ڈاکٹر اُویس

author img

By

Published : May 18, 2021, 11:54 AM IST

ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کشمیر کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اُویس حمید ڈار نے کہا ہے کہ 'کووڈ19 سے خود اور دوسروں کو محفوظ رکھنے کے لئے دو ماسک لگانا ضروری ہے۔'

کورونا سے تحفظ کے لیے دو ماسک لگانا ضروری: ڈاکٹر اُویس
کورونا سے تحفظ کے لیے دو ماسک لگانا ضروری: ڈاکٹر اُویس

اننت ناگ: ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کشمیر کے جنرل سیکرٹری اور گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ کے کنسلٹنٹ ریڈیولوجسٹ ڈاکٹر اُویس حمید ڈار نے آج کہا ہے کہ 'کووڈ19 سے خود اور دوسروں کو محفوظ رکھنے کے لئے دو ماسک لگانا لازمی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ اس وائرس کا سائز کافی چھوٹا ہے لہٰذا ایک ماسک اسے خارج یا داخل ہونے سے روکنے کے لئے کافی نہیں ہے۔

ویڈیو
ڈاکٹر اویس نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ کورونا وبا کو آسان نہ سمجھیں، لہذا اس وبا سے بچنے اور اس کی زنجیر کو توڑنے کے لئے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

انہوں نے کہا کہ طبی ماہرین کی جانب سے جاری کردہ بچاؤ و احتیاطی تدابیر اور انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئیں ہدایات پر سختی سے عمل کرنا ہر حال میں ضروری ہے۔

ڈاکٹر اویس نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ، صابن، سینیٹائزر، ماسک، سماجی دوری جیسی تدابیر پر عمل پیرا ہوں اور لاک ڈاؤن کے دوران بلا ضرورت گھروں سے باہر نہیں نکلیں تاکہ کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ میں کامیابی ممکن ہوسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.