جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع شوپیان سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان راجھستان میں لاپتہ ہوگئے ہیں جبکہ انکے اہل خانہ نے پولیس اسٹیشن ہیرپورہ میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی ہے۔
ذرائع کے مطابق جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کے دو نوجوان شاکر احمد گنائی ساکنہ چھٹی پورہ شوپیان اور عقیل یوسف لون ساکنہ ہیر پورہ شوپیان گزشتہ تین روز سے راجھستان سے لاپتہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق دونوں نوجوان ایک ٹرک زیر نمبرJk 22B 7778 کے ساتھ راجستھان گئے تھے جہاں سے گزشتہ تین روز سے انکا رابطہ اپنے گھر والوں کے ساتھ ٹوٹ گیا ہے۔اس حوالہ سے انکے اہل خانہ نے پولیس اسٹیشن ہیرپورہ میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔