جموں میں ایک ڈاکٹر کے بشمول دو افراد کا ٹسٹ مثبت پایا گیا جس کے بعد ریاست میں وائرس سے متاثرین کی کل تعداد 50 ہوگئی۔
عہدیدار کے مطابق یہ دونوں ایک پرائیویٹ ہسپتال کے ملازم ہیں اور انہوں نے ایک خاتون کا علاج کیا تھا جبکہ بعد میں وہ خاتون کا کورونا ٹسٹ مثبت پایا گیا تھا۔
خاتون کا ٹسٹ مثبت آنے کے بعد اس سے رابطہ میں آئے تمام لوگوں کا ٹسٹ کیا گیا تاہم ایک طبی عملہ کے علاوہ ایک ڈاکٹر کا ٹسٹ بھی مثبت آیا۔ بعدازاں ادھم پور سے تعلق رکھنے والی 61 سالہ خاتون کی وائرس سے موت ہوگئی۔
ڈائرکٹر محکمہ صحت جموں رینو شرما نے کہا کہ وائی مرض سے نمٹنےکےلیے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں اور جانچ کی صلاحیت میں بھی اضافہ کیا جارہا ہے۔