اہل خانہ کا کہنا ہے کہ فوج نے دیر رات ان کے گھر سے ہلاک شدہ عسکریت پسند عامر تانترے کے دو بھائیوں مدثر احمد تانترے اور اعجاز احمد تانترے کو گرفتار کیا اور دیگر اہل خانہ کو بھی نشانہ بنایا۔
ہلاک شدہ عسکریت پسند کی بہن نے کہا کہ 'اگر ہمارا بھائی عسکریت پسند تھا وہ تو ہلاک ہوگیا '۔ میں گورنر انتظامیہ سے گزارش کرتی ہوں کہ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔