ETV Bharat / state

Road Accident in Udhampur: ادھم پور کے دو مختلف مقامات پر سڑک حادثے، چھ افراد ہلاک - Uddhampur Road Accident

ادھم پور ضلع کے چنینی کے بست میں بھی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک ٹرالی نے سڑک پر پیدل چلنے والوں کو کچل دیا۔ جس میں 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ وہی ادھم پور کے گارانی علاقے میں پیش آئے سڑک حادثے میں ایک خاتون سمیت تین افراد کی موت ہو گئی۔

Road Accident In jammu kashmir
Road Accident In jammu kashmir
author img

By

Published : Apr 8, 2022, 5:38 PM IST

Updated : Apr 8, 2022, 7:41 PM IST

ادھم پور: جموں و کشمیر کا ضلع ادھم پور کے چنینی کے بست سے ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا، جہاں ایک ٹرالی نے سڑک پر پیدل چلنے والوں کو کچل دیا۔ جس میں 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ لوگ صبح پانی کے لئے سڑک پر احتجاج کر رہے تھے۔ احتجاج کرنے کے بعد یہ افراد گھر کی طرف جارہے تھے کہ اسی دوران پیچھے سے ٹرالی کی زد میں آنے سے 3 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ حادثہ ٹرالی کا ایکسل ٹوٹنے سے پیش آیا اور اس میں تین گاڑیاں ٹکرا گئیں۔ اس میں تقریباً 10 افراد زخمی ہوئے۔ ان میں سے تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور چھ افراد شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں علاج کے لیے ضلع اسپتال ادھم پور لایا گیا ہے۔ موقع پر پہنچ کر مقامی لوگوں اور پولیس نے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔ اسی دوران ٹریلر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ اسے پکڑنے کی کوششیں جاری ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

ویڈیو دیکھیے۔

وہیں ادھمپور کے گرنائی کے قریب آج صبح تقریباً 7 بجے ایک سڑک حادثہ پیش آیا۔ جس میں ڈرائیور کے قابو سے باہر ایک موٹر سائیکل نمبر jk 20B 4739 سڑک کے کنارے کھڑے ڈیوائیڈر سے جا ٹکرائی۔ جس میں 3 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ جنہیں پوسٹ مارٹم کے لیے ادھم پور کے ضلع اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت ساکن چنکاہ ریاسی کے طور پر کی گئی ہے۔ جس میں سلیم ولد گوگا رام عمر 45 سال، سلیم کی بیوی شانتی دیوی عمر 40 سال اور رنکو ولد سلیم عمر 21 سال کے طور پر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کی یہ تینوں اودھمپور کے ضلع ریاسی کے چنکا علاقے سے آرہے تھے اور یہ واقعہ ادھم پور سے تقریباً 5 کلو میٹر پہلے پیش آیا۔ اس سلسلہ میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

Last Updated : Apr 8, 2022, 7:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.