ریاست جموں و کشمیر میں محکمہ سیاحت نے سیاح کی حفاظت کے لیے وادی کشمیر میں رافٹنگ پر پابندی عائد کی ہے۔
ریاستی محمکۂ سیاحت نے ایک حکم نامہ جاری کرکے کہا ہے کہ تمام سیاحتی مقامات پر خاص طور پر پہلگام اور سونمرگ میں مناسب میکانیزم ہونے تک رافٹنگ سے متعلق تمام سرگرمیاں معطل رہیں گی۔
محکمۂ سیاحت کے مطابق یہ قدم ریاست میں سیاح کی حفاظت کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دو روز قبل شہرہ آفاق سیاحتی مقام پہلگام میں رافٹنگ کے دوران ایک کشتی الٹنے سے تین افراد ہلاک، جبکہ دیگر چھ زخمی ہوئے تھے۔
گزشتہ ماہ ضلع اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے نوجوان سیاحتی گائیڈ احمد ڈار نے انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جان جوکھم میں ڈال کر اسی دریا سے دو غیر ملکی سمیت پانچ سیاحوں کی جان بچائی تھی۔
رؤف احمد ڈار کی خدمات کو یاد رکھنے کے لیے پیر کے روز وائٹ واٹر رافٹنگ ایسوسی ایشن نے محکمہ سیاحت کے اشتراک سے 3 روزہ روؤف میموریل رافٹنگ چیمپیئن شپ کا انعقاد کیا تھا۔